سکول میں آٹھ سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار
لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں 8سال کی معصوم بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتارکر لیا گیا
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کے نوٹس پر بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار کر لیاگیا۔ شارق جمال خان کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچی کی نشاندہی پر مشتبہ ملزم جوئیل خادم کو گرفتار کیا گیا،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں جینڈر سیل اور پولیس ٹیمز واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہیں۔میڈیکل رپورٹ میں متاثر ہ بچی سے زیادتی ہونا پایا گیا ہے،متاثرہ بچی سے زیادتی اس کے سکول میں کی گئی،ملزم اور متاثرہ بچی ایک ہی سکول میں پڑھتے ہیں، ملزم کاDNA کروا کر حقائق کی روشنی میں مقدمہ کو یکسو کیا جائے گا،
بچی سے زیادتی کا مقدمہ اس کے والد شہزاد مسیح کی مدعیت میں تھانہ نشتر کالونی میں درج کیا گیا تھا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کا کہنا تھا کہ بچوں سے زیادتی کے مرتکب افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے،
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام
سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟
سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے