بیکن ہاوس سکول میں منایا گیا کھیلوں کا دن
مختلف کھیلوں میں باقاعدگی سے مشغول رہنا انسان کو مختلف دائمی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ کھیل تناو کی سطح اور وز ن کو قابو کرنے، خون کی گردش کو بہتر بنانے اور اوربہترین ذہنی اور جسمانی نشوونما کا باعث بنتے ہیں اورہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں۔
بیکن ہاوس سکول سسٹم بحریہ ٹاون کیمپس ( ارلی ائیرز) میں بچوں کی صحت کے لیے کھیلوں کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے کھیلوں کا دن منایا گیا۔ جس میں بچوں نے مختلف ذہنی اور جسمانی سرگر میوں میں بڑھ چژھ کر حصہ لیا۔بچوں نے کراٹے ،پی ٹی اور ایروبکس میں اپنی کارکردگی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ ٹی وی کے معروف اداکار کاشف محمود سائیکل پر سوار ہو کر پروگرام میں تشریف لائے اور سائیکلنگ کو بہترین ذہنی اور جسمانی ورزش قرار دیتے ہوئے سائیکل سواری کو اپنی زندگی میں شامل کرنے پر زور دیا۔
کھیلوں کا دن منانے کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں میں مشعول رکھنا ہے تاکہ ایک طرف وہ ذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند رہے اور دوسری طرف وہ منشیات اور دیگر منفی سرگرمیوں سے بھی محفوظ رہے