کراچی :شہر میں تیز ہواؤں اور بارش سے نقصان کا خدشہ ،ایس ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کردیا

0
106
کراچی-شہر-میں-تیز-ہواؤں-اور-بارش-سے-نقصان-کا-خدشہ-،ایس-ڈی-ایم-اے-نے-ہائی-الرٹ-جاری-کردیا #Baaghi

سندھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ہائی الرٹ جاری کر دیا، شہر میں تیز ہواؤں اور بارش سے نقصان کا خدشہ ہے-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایس ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کوالرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے دور رہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت37 سے 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے بارش برسانے والا سسٹم سندھ اور بلوچستان میں موجود ہے کراچی سمیت اندرون سندھ بارشوں کا سلسلہ 2 اکتوبرتک جاری رہنے کا امکان ہے سندھ میں بارش کے باعث کراچی سمیت دیگرشہروں میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

برطانیہ: سوشل میڈیا پر پٹرول بیچنے کی کوشش، عوام میں شدید غم وغصہ

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان اورآزادکشمیر میں بارش کا امکان ہے اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا ملک کے بیشتربالائی وسطی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ لسبیلہ، خضدار، آواران، تربت اور گردو نواح میں بارش متوقع ہے۔

بہاولپور، رحیم یارخان، بہاولنگر، خانپور اور گردونواح میں بارش ہوسکتی ہے میر پور خاص، تھر پا رکر، ٹھٹہ بدین، حیدرآباد، عمر کوٹ، سکھر، لاڑکانہ، دادو اوربینظیرآباد میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔ آزادکشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔

شرمیلا فاروقی مریم نواز سے متاثر

Leave a reply