قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا اکرم کراچی کے ساحل سمندر پر موجود گندگی کو دیکھ کر شدید برہم ہو گئیں-
باغی ٹی وی : شنیرا اکرم نے کراچی کے ساحل پر موجود کچرے اور گندگی کو دیکھنے کے بعد گذشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم کراچی کے ساحل کو بار بار صاف کرکے تھک چکے ہیں۔
I’m sick of this.We clean the beach again & again, only to have the city’s garbage dumped in our sea & sewerage lines, which eventually washes up on our shore. I’m not even going to the beach anymore. I’ve had enough. This is an embarrassment to our country. We should be ashamed. https://t.co/DdpIeBFRfK
— Shaniera Akram (@iamShaniera) October 4, 2020
شنیرا اکرم نے لکھا کہ ہر بار صاف کرنے کے باوجود بھی شہر بھر کا کچرا اور سیوریج کا گندا پانی کراچی کے ساحل میں شامل کردیا جاتا ہے۔
شنیرا نے کہا کیا ہم ساحل کو بار بار صرف اس لئے صاف کرتے ہیں کہ شہر کا کوڑا کرکٹ ہمارے سمندر اور سیوریج کی لائنوں میں پھینک دیا جائے-
اُنہوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بس اب بہت ہوگیا ہے میں اب کراچی کے ساحل پر نہیں جا رہی ہوں۔
شنیرا اکرم نے لکھا کہ یہ ہمارے ملک پاکستان کے لیے شرمندگی کی بات ہے ہمیں شرم آنی چاہیے –
واضح رہے کہ گزشتہ سال شنیرا نے کراچی کے ساحل پر گندگی اور سرنجوں کی موجودگی کا انکشاف کیا تھا جس کے بعد کراچی کے ساحل پر پھینکی گئیں سرنجیں اُٹھالی گئی تھیں۔