سیٹ بیلٹ باندھ لو، جہاز کسی بھی وقت پرانے پاکستان میں لینڈ کرنیوالا ہے، مریم نواز
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کےشیر پورے پاکستان میں جاگ چکے ہیں
مریم نواز کا کہنا تھا کہ حمزہ سے کہا کہ آج پورے پاکستان کو پیغام دینا ہے نوازشریف نے بے بنیاد مقدمات کا سامنا کیا، مشکل وقت میں سب نے نوازشریف کا ساتھ دیا ،نوازشریف نے عدلیہ کی تحریک میں کردار ادا کیا، سیٹ بیلٹ پہنو،پاکستان کا جہاز کسی بھی وقت پرانے پاکستان میں لینڈ کرنے والا ہے، عمران خان روز کہتے ہیں میرے پاس سیاسی پتے ہیں عمرا ن خان کو استعفیٰ نہیں اب سیدھے گھر جانا ہوگا،مشکل وقت میں ن لیگ سے کوئی بندہ نہیں گیا،عمرا ن خان سے تو سارے لوگ چلے گئے اور جارہے ہیں کیا یہ پارٹی سے ممبران نکالیں گے یا لوگ اسے نکالیں گے،
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمرا ن خان تو اب دھمکیاں دے رہے ہیں،عمران خان ایک ایک دن کرکے وقت لے رہا ہے حکومت میں رہنے کے باوجود عمران خان کو چھوڑ کر لوگ گئے،عمرا ن خان آج ایڑیاں رگڑ رگڑ کر این آر او مانگ رہے ہیں عمرا ن خان کا اقتدار اپوزیشن ،سیاسی جماعت یا سازش نے ختم نہیں کیا ،عمرا ن خان کا اقتدارعوام کی بدعاوں سے جائے گا، کہتے ہیں میرے پاس بہت پتے ہیں، آپ کے سارے پتے جھڑ چکے، کیا کوئی عزت والا شخص اس طرح اقتدار سے چپکا رہے گا؟ مشکل وقت میں ن لیگ سے کوئی بندہ نہیں گیا،,عمرا ن خان سے تو سارے لوگ چلے گئے اور جارہے ہیں،میاں نواز شریف کی کامیابی کا سہرا للہ پاک کے بعد ن لیگ کے ورکرز کو جاتا ہے۔ ادھر لاہور میں اک فرح نامی خاتون بیٹھی ہوئی ہے وہ کروڑوں اربوں روپے لے رہی ہے اس فرح کے تانے بانے بنی گالا سے اور جادو ٹونے سے مِلتے ہیں این آر او نہیں دوں گا نعرہ لگانے والا ابھی خود ایک ایک ایم این سے این آر او مانگ رہا ہے آپ کا اقتدار کسی سیاسی جماعت نے نہیں عوام کی بددعاؤں نے ختم کیا،ہمیں یاد ہے یہ اتحادیوں کے ساتھ ہاتھ ملانا پسند نہیں کرتے تھے، آج وہی شخص 2،2 سیٹ والوں کے دروازے پر ناک رگڑ رہا ہے،اس کا اقتدار ابھی گیا نہیں جانیوالا ہے، آنیوالے دنوں میں ان کی کرپشن کے ثبوتوں کی بھرمار دیکھیں گے،
پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات
لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے
کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا
ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی
بریکنگ، وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس طلب
آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے ریفرنس، اٹارنی جنرل سپریم کورٹ پہنچ گئے
پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی
کسی کو ووٹ دینے سے روکا نہیں جاسکتا،سپریم کورٹ
جب جہازبھربھرکے لائے جا رہے تھےتوضمیرکی آوازکہاں تھی؟ مولانا فضل الرحمان
ایم کیو ایم کا ساتھ چاہیے،مولانا بہادرآباد پہنچ گئے
نوازشریف کی بے گناہی ثابت عمران خان کی غلط بیانیاں بے نقاب ہوگئیں، شہباز شریف
‘https://baaghitv.com/nawaz-sahreef-ka-sabar-tumharay-jabar-say-jeet-gaya-hay-mayam-nawaz/