باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کا نتیجہ الیکشن کمیشن اوراداروں کی جانبداری کے بیانیے کی موت ہے
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان پارلیمنٹ میں اپنی 2 سیٹیں کم ہونے پر جشن منانے کا ڈھونگ کر رہے ہیں،عمران خان کے پاس پارلیمان میں 172 کا میجک نمبر موجود نہیں پی ٹی آئی کی 8 میں سے 2 مزید سیٹیں ہار کر عمران خان پارلیمنٹ اور حکومت کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتے،سڑکوں پر یلغاراور وفاقی دارالحکومت پر حملہ کرکے حکومت نہیں گرائی جاسکتی حکومت بدلنے کے لیے 172 ارکان کی اکثریت ثابت کرنا ہوگی،
لانگ مارچ،ابتدا آپ نے کرنی ہے،انجام ہمارے پاس ہو گا،وزیر داخلہ کا عمران خان کو پیغام
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ 6 سیٹیں جیت کر آپ کو اسلام آباد پر یلغار کا لائسنس نہیں مل جاتا عمران خان نے 8 سیٹوں پر الیکشن لڑ کر پی ٹی آئی کی 8 کم کر دیں حکومت کی تبدیلی کا طریقہ اسلام آباد پر جتھوں کے ذریعے یلغار کرنا نہیں پی ٹی آئی ون مین پارٹی بن چکی ہے جس کے پاس کوئی امیدوار نہیں ،
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات ہوئے، عمران خان سات سیٹوں پر امیدوار تھے جن میں سے چھ سیٹیں عمران خان نے جیت لیں جب کہ ایک نشست پر عمران خان کو شکست ہوئی، وہ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے جیتی، مجموعی طور پر پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کی دو مزید سیٹیں مل گئیں، کراچی اور ملتان میں عوام نے تحریک انصاف کو مسترد کر دیا،
اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں
آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع
ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی
عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری
تیر کا نشان فتح کا نشان، شاباش جیالو شاباش،آصف زرداری کا پیغام