سعودی وزیر حج وعمرہ نے مسلمانوں کو خوشخبری سنادی

سعودی وزیر حج وعمرہ نے مسلمانوں کو خوشخبری سنادی

سعودی وزیر حج وعمرہ نے مسلمانوں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ حفظان صحت کے ضوابط کی پابندی کے ساتھ عمرہ بتدریج بحال کرنے والے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ مرحلے میں عمرہ کی کارروائی کے سلسلسلے میں جدید ٹیکنالوجی پر انحصار کیا جائے گا تاکہ عمرہ کمپنیاں اور ادارے اندرون اور بیرون ملک عمرہ پیکیج جدید شکل میں متعارف کرا سکیں۔

العریبیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں زائرین کی سہولت کیلئے ایپ جاری کی جائے گی۔ عمرہ کے خواہشمند افراد اس کے ذریعے عمرہ ادا کرنے کی تاریخ اور وقت کا تعین کر سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمرہ کمپنیاں اور ادارے اس حوالے سے اندرون مملکت اور باہر سے عمرے کے لیے آنے والوں کو اپنی خدمات پیش کریں گی۔ عمرہ پروگرام کے سلسلے میں 30 سے زیادہ سعودی اور بین الاقوامی کمپنیوں کو کام کا موقع دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمرہ کمپنیاں آن لائن اپنی خدمات پیش کریں گی اور عمرے پر آنے والوں سے رابطے میں رہیں گی۔ پہلی تبدیلی اندرون و بیرون ملک سے مسجد نبوی ﷺ کے زائرین کے حوالے سے کی جائے گی۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ زائرین کو عمرے کی درخواست دیتے ہوئے کورونا سے پاک ہونے کا سرٹیفیکٹ دینا ہوگا

Comments are closed.