سیکریڑی الیکشن کمیشن کے علیل ہونے کا معاملہ،الیکشن کمیشن کی جانب سے اسپیشل سیکرٹری ڈاکٹر سید آصف حیسن کو سیکریڑی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا

الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹی فکشن جاری کر دیا گیا ،سیکرٹری الیکشن کمیشن کی غیر موجودگی اسپیشل سیکرٹری فرائض سرانجام دیں گے،سیکرٹری عمر حمید اپنی بیماری کے سبب الیکشن کمیشن میں بطور سکریڑی اپنی ذمہ درایاں سر انجام نہیں دے رہے

دوسری جانب عام انتخابات کی تیارہاں،ملک بھر میں آر اوز کا الیکشن منیجمنٹ سسٹم فعال کر دیا گیا، آر اوز انتخابی شیڈول میں امیدواروں کی حتمی فہرست آر ایم ایس کی ذریعے ہی الیکشن کمیش کو فراہم کریں گے ،آر اوز نے الیکشن منیجمنٹ سسٹم پر کام کا آغاز کر دیا ، ملک بھر کے آراوز الیکشن شیڈول کا آخری مرحلہ ای ایم ایس کی مدد سے مکمل کریں گے ، الیکشن کمیشن کی جانب سے جی ایم ایس روٹر بھی تمام آر اوز کو پہنچا دیے گیے،ای ایم ایس کی مدد سے امیدواروں کے کوائف کی پی ڈی ایف کاپی تمام آر اوز کے پاس دسیتاب ہو گی، ننانون فی صد آر اوز کے دفاتر میں جی ایم ایس روٹر پر الیکشن سے متعلق کام جاری ہے

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا،چیف الیکشن کمشنر نے اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں الیکشن کی تیاری مزید تیز کرنے کی حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا،تمام ونگز کی جانب سے الیکشن کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی،آئی ٹی ونگ کی جانب سے بروقت نتائج کے حصول پر بریفنگ دی گئی، چیف الیکشن کمشنر نے آئی ٹی ونگ کو ہدایت کی کہ نتائج کا حصول بروقت یقینی بنایا جائے

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

 این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور

نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

Shares: