سیکرٹری نیشنل ہیلتھ نے ویکسین کی قیمتوں کے جواب میں کیا لکھا
باغی ٹی وی : سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی وائس چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال کو ویکسین کی قیمتوں پر خط لکھ دیا۔
خط میں سیکٹری نے موقف اپنایا ہے کہ پاکستان کورونا سےنمٹنے کے لئے کوشاں ہے . ،حکومت اس کوکنٹرول کرنےکی کوشش کررہی ہے، ٹیسٹ صلاحیت کو بڑھا کر ویکسین کمزور اور نازک افراد کو ترجیحی بنیادوں پر دے رہی ہے .
سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز نے کہا کہ عدالتوں نے حکومت کے ان اقدام کو سراہا، عالمی برادری بھی روناکے خلاف پاکستان کی کاوشوں کی معترف ہے ویکسینیشن میں نجی شعبےکو شامل کرنے کا مقصد شہریوں کوسہولت دینا اور اس میں شرکت کو بڑھانا ہے . ، تا کہ معاشرےکے دیگرافراد کوبھی کورکیا جاسکےگا۔
خط میں کہا گیا کہ ابتدائی طورپرحکومت نےکورونا ویکسین کی قیمت مقرر نہیں کی ، فری مارکیٹ ریٹ سےبچنےکیلیےڈرگ پرائس فارمولےسےقیمت کا تعین کیا گیا ہے . حکومت ویکسین کی زیادہ سے زیادہ قیمت متعین کرے گی تاکہ مارکیٹ میں مقابلےکا ماحول بنا رہے .
سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز کے خط کی کاپی وائس چئیرپرسن ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال کو ارسال کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ روسی ویکسین ملک میںآنے کے بعد اس کو قیمتا بھی شہریوں کو دینے کی تجویز دی گئی ہے . جس پر اعتراضات بھی اٹھے ہیں.