قومی اداروں پرکیچڑاچھالنا:یہ صحافت ہے؟انسانوں کی طرح اداروں کی عزت بھی ضروری:پیمراکی سخت وارننگ

0
36

اسلام آباد :قومی اداروں پرکیچڑاچھالنا:کیا یہ صحافت ہے؟انسانوں کی طرح اداروں کی بھی عزت ضروری ہے:پیمرا نے سخت وارننگ جاری کردی،اطلاعات کے مطابق پیمرا نے ٹی وی چینلز کو نیب سے متعلق تبصروں اور تجزیوں سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے ٹی وی چینلز کو ایک ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ٹی وی چینلز کی طرف سے اپنے پروگرامز میں نیب سے متعلق یکطرفہ ، غیر ضروی تجزیئے پیش کئے جارہے ہیں ، ایسے پروگرامز اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی نیت کے مترادف ہے

پیمرا کی طرف سے کچھ گزارشات کی گئی ہیں جن میں کہا گیا ہےکہ پروگرامز میں نیب کا موقف لیے بغیریکطرفہ تجزیہ پیش کیا جاتا ہے جب کہ سپریم کورٹ ازخود نوٹس فیصلے میں زیر سماعت کیسز پر تبصرہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

اپنے ہدایت نامہ میں پیمرا نے کہا ہے کہ ٹی وی چینلز پر پیش کیے جانے والے ایسے تمام پروگرامزپیمرا قوانین اور سپریم کورٹ ازخود نوٹس فیصلے کی خلاف وزری ہیں ، اس لیے تمام لائسنس ہولڈرز کو ہدایت کی جاتی ہے اپنے پروگراموں میں یکطرفہ تجزیوں کو روکیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی پیمرا خلاف ورزی پروارننگ جاری کرچکا ہے

Leave a reply