کراچی میں کرونا وائرس کا دوسرا حملہ،دوبارہ لاک ڈاون نافذ

0
42

کراچی :کراچی میں کرونا وائرس کا دوسرا حملہ،دوبارہ لاک ڈاون نافذ،اطلاعات کے مطابق شہر قائد میں کرونا وائرس پھر سے سر اٹھانے لگا، انتظامیہ نے شہر کے مزید اضلاع میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کرونا وائرس کی جان لیوا وبا کی تباہ کاریاں گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہیں تاہم وفاقی حکومت کے ہوش مندانہ فیصلوں کے باعث پاکستان نے بہت جلد کرونا وائرس پر قابو پاکر نظام زندگی دوبارہ بحال کردیا تھا تاہم پاکستان کے معاشی حب کراچی میں ایک مرتبہ پھر وائرس نے سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔

وائرس کا پھیلاو روکنے کےلیے حکومت کی جانب سے مختلف اضلاع میں لاک ڈاون کا نفاذ کیا جارہا ہے لیکن یہ دنیا بھر میں لاگو لاک ڈاون سے منفرد ہے جسے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون کا نام دیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے ڈسٹرکٹ کورنگی میں 2 ہفتے کیلئے مایئکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جارہا ہے، کورنگی کی مخصوص یوسیز میں آج شام 7 بجے سے 15 اکتوبر تک لاک ڈاؤن ہوگا۔،

کورنگی یوسی 33 کے علاقے کوارٹر 119، کورنگی نمبر 2، شاہ فیصل یوسی 11، الفلاح سوسائٹی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جارہا ہے جبکہ ماڈل کالونی یوسی 1 کے علاقوں اور شادمان ٹاؤن،درخشان سوسائٹی، قائد پارک کے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔نئے ڈسٹرکٹ کورنگی میں کرونا وائرس کے نو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

Leave a reply