سیکورٹی اہلکاروں کی ٹوپیاں پہن کر گھناؤنا کام کرنیوالے گرفتار

0
56

انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری اور مشیر برائے اطلاعات کامران بنگش نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے

خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات میں سیاحوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا ہے،آئی جی پولیس معظم جا انصاری کا کہنا تھا کہ لوئر دیر اور چکدرہ میں 5 اگست کو سیاحوں کو لوٹنے کے واقعات پیش آئیں۔ سوات کے علاقے میں 9 اگست کو دوڈکیتی کے واقعات رونما ہوئے ۔تمام واقعات کی تفتیش کے لئے تمام اداروں نے مل کر کام کیا ان وارداتوں میں ملوث 4 افراد گرفتار کرلیا گیا ملزمان سے 102 موبائیل فونز ، 4لاکھ 15 ہزار نقد روپے برآمد کر لئے گئے،ملزمان سے ایک گاڑی ،موٹرسائیکل ،پستول اور جعلی نمبر پلیٹس بھی برآمد کرلئے گئے ۔ملزمان سیکورٹی اہلکاروں کی ٹوپیاں پہن کرکارروائی کرتے تھے۔ ملزمان تخریب کاری کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں ۔بہت ہی خطرناک نیٹ ورک ہے ۔

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

آئی جی پولیس معظم جا انصاری کا کہنا تھا کہ ملزمان موبائل فون چھین کر آئی ایم نمبرز تبدیل کرنے میں ملوث ہیں،جو کہ چوری شدہ موبائل افغانستان بھیجتے تھے، دہشت گردوں اور تخریب کاروں کے گروہ کا سراغ لگایا، نیٹ ورک کے کچھ افراد گرفتار کئے ہیں۔ گرفتار 4افراد میں پشاور،مردان اور باجوڑ کے رہائشی ہیں ایک ملزم 12سال جیل میں رہنے کے بعد راہزنی میں ملوث ہوا باقی ملزمان کا بھی کریمنل ریکارڈ موجود ہے، اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے دفعات لگائینگے کمپوٹر اور آئی ٹی کے افراد پر مشتمل 7افراد گرفتار ہیں ۔ 102موبائل سیٹ،2ائی پیڈ، 4لاکھ 15ہزار روپے،4ائی ای ایم ٹولز ،2کمپیوٹر،2جعلی نمبر پلیٹس،ایک پستول برآمد کیا گیا ہے،

مشیر برائے اطلاعات کامران بنگش کا کہنا تھا کہ ہم نے اس نیٹ ورک کا خاتمہ کردیا ہے۔ تمام سیاح ہمارے صوبے سیروتفریح کے لئے بلاخوف آسکتے ہیں ۔جن عناصرنے سیاحت کے شعبے کو نقصان پہنچایا ان سے سختی سے نمٹا جائے گا انٹرنیشنل سیاحوں کو یقین دلاتے ہیں کہ آئندہ ناخوشگوار واقعات نہیں ہونگے ۔آنے والی فیملیز کو مکمل تحفظ فراہم کرینگے،

Leave a reply