سیکیورٹی فورسزکی کوششوں کے باعث ملک میں معاشی ترقی کامرحلہ شروع ،آرمی چیف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یاد گار شہدا پر حاضری، پھول رکھے، اور دعا کی. اس موقع پر کور کمانڈر پشاور بھی ان کے ہمراہ تھے
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر کور میوزیم، فورٹ گیلری کا بھی دورہ کیا ،آرمی چیف نےفاٹامیں استحکام کیلیے فرنٹیئر کورکے تعاون کو سراہا،
کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں کو پیغام
اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر
یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےشہدا اوران کےاہل خانہ کوخراج عقیدت پیش کیا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ وطن کےلیےجانیں قربان کرنے والے شہدا کوسلام پیش کرتےہیں،آپریشنز کے بعد اب علاقہ میں دیرپا امن و استحکام کی جانب بڑھ رہے ہیں،دیرپا امن واستحکام کیلیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے ،سیکیورٹی فورسزکی کوششوں کے باعث ملک میں سماجی،معاشی ترقی کامرحلہ شروع ہوگیاہے،