مزید دیکھیں

مقبول

فاٹا کو صوبہ میں ضم کرکے قبائلی عوام کا حق چھینا گیا، بسم اللہ آفریدی

پچیسواں آینی ترمیم غیر آئینی طریقے سے پاس کیا...

سوات، دہشتگردوں کےخلاف آپریشن، چار جہنم واصل

18 اپریل 2025 کو سوات ضلع میں سیکیورٹی...

پوپ فرانسس کے انتقال کے بعدنئے پوپ کا انتخاب کیسے کیا جائے گا؟

کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس آج...

اوچ شریف میں مضر صحت غیر معیاری مشروبات،حکام کی خاموشی

اوچ شریف میں مضر صحت غیر معیاری مشروبات کی...

سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے گلوبل ویلیج اسپیس کو انٹرویو دیا ہے

انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف ڈوزیئر کے اہم نکات اجاگر کیے ،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کےثبوت ڈوزیئر میں سامنے لایا،بھارتی ریاستی دہشتگردی کے ثبوتوں کو عالمی برادری نےسنجیدہ لیا ہے، دنیا اب بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی پر کھل کر بات کر رہی ہے، بھارتی تمام تر کوششوں کے باوجود عالمی فورمز اور ذرائع ابلاغ پر بحث ہورہی ہے، او آئی سی فورم سے تازہ ترین اعلامیہ سامنے آیا،

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت کو ڈر ہے سی پیک خطے کا گیم چینجر ہے اور حقیقت میں سی پیک خطے کا گیم چینجر ہی ہے۔سی پیک منصوبے میں پورے خطے کی کنیکٹیویٹی کی صلاحیت ہے ،سی پیک صرف شمال جنوب اور پاکستان کا نہیں پورے خطے کی خوشحالی کا منصوبہ ہے

پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت، ڈی جی آئی ایس پی آر سب کچھ سامنے لے آئے

بھارت کے پاکستان کے خلاف مذموم منصوبے، شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو کیا بے نقاب

پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت، ڈی جی آئی ایس پی آر سب کچھ سامنے لے آئے

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ سی پیک بہت سی دہشت گردی کی سرگرمیوں کا نشانہ ہے،بھارتی سی پیک منصوبے کی ٹائم لائن مکمل نہ ہونے دینے کا فیصلہ کر چکے ہیں،وہ سمجھتے ہیں رکاوٹیں ڈالنے سے یہ منصوبہ کہیں نہ کہیں جا کر رک جائے گا،ہمارے چینی پارٹنرزسی پیک منصوبے کی سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں،بھارت کے پاس دہشت گرد ہیں ،ہم بھارت کی طر ف سے سیکیورٹی خطرات سے نمٹ رہے ہیں،سی پیک کو نقصان پہنچانے کی ہر بھارتی سازش کو ناکام بنائیں گے،سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے 21 ڈویژن فورس تشکیل دی ہے،سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے 8 نو ریگولر رجمنٹس بھی راہداری کی حفاظت پر مامور ہیں ,بھارت کی طر ف سے سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے،انشاءاللہ سی پیک ہرروز پہلے سے زیادہ ترقی کرے گا

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت کی کوشش رہی ہے جدوجہد آزادی مقبوضہ کشمیر کو نام نہاد پاکستانی مداخلت سے جوڑے،بھارت دنیا کی مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے ایل او سی معاہدے کی خلاف ورزیاں کررہا ہے ،مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت فالس فلیگ آپریشنز اور ایسے ڈرامے رچاتا ہے ،ناگوروٹا واقعہ میں بھارت کچھ نیا نہیں کر رہا،یہ ویسا ہی ہے جیسا بھارت گزشتہ فالس فلیگ آپریشنز میں کرتا آیا ہے، ناگوروٹا میں کیا ہوا، کیا بھارت نے دنیا سے کوئی انفارمیشن شیئر کی؟ مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہوتا ہے بھارت ہمیشہ اس کا انکاری رہا ہے،کشمیر یوں کی یہ ایک خود مختار جدوجہد آزادی ہے جو کئی سال سے جاری ہے،مقبوضہ کشمیرمیں مکمل طور پرخود مختار جدوجہد آزادی ہے،جوستر سال سے جاری ہے،یہ ممکن نہیں کہ سرحد پار سے جا کر ایسے واقعات ہوں،

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ حالات معمول کی طرف لانے کا خواہاں ہے ،ہمیں خطے کی صورتحال معمول پر لانے کی ضرورت ہے

بھارتی دہشت گردی کو دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا بڑا اعلان

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan