سیکریٹری اطلاعات اکبرحسین درانی کوعہدےسے ہٹادیاگیا
سیکریٹری اطلاعات اکبرحسین درانی کوعہدےسے ہٹادیاگیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، سیکریٹری اطلاعات اکبرحسین درانی کوعہدےسے ہٹادیاگیا. اکبرحسین درانی کواسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کاحکم دیا گیا ہے . اکبر حسین درانی 8 جون 2020 کو سیکٹری اطلاعات مقرر کیا گیا تھا.
ان سے پہلے اس پوسٹ پر گریڈ 22 کی انفارمیشن گروپ کی زاہدہ پروین کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی.
پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے گریڈ 22 کے آفیسر اکبر حسین درانی کا تعلق خیبر پختونخواہ سے ہے ۔ اس سے قبل وہ نگران دور حکومت میں چیف سیکرٹری پنجاب بھی رہ چکے ہیں ۔ اکبر حسین درانی سیکرٹری ایجوکیشن اور بلوچستان کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری رہ چکے ہیں۔ اکبر حسین درانی سندھ اور کے پی میں بھی اعلی انتظامی عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔