بھارتی فورسز کی حراست میں موجود حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی صاحبزادی رضیہ سلطانہ کا کہنا ہے کہ میں اپنے پاپا کو بچانا چاہتی ہوں۔
باغی ٹی وی : اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضیہ سلطانہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ میرے پاپا یاسین ملک کا مسئلہ دیکھیں میرے پاپا یاسین ملک کشمیر کے لیڈر ہیں، میرے پاپا کشمیری ہیں اس لیے بھارت ان کو مارنا چاہتا ہے، میں اپنے پاپا کو بچانا چاہتی ہوں۔
حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کیلئے اسلام آباد میں ریلی
یاد رہے کہ بھارت کی عدالت نے کئی ماہ سےبھارتی فورسز کی حراست میں موجود حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کو 19 مئی کو دہشتگردی فنڈنگ کیس میں مجرم قرار دیدیا ہے یاسین ملک کی سزا سے متعلق عدالت 25 مئی کو سماعت کرے گی۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یاسین ملک نے گزشتہ دنوں مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی اور علیحدگی پسند سرگرمیوں سے متعلق کیس میں عدالت میں اپنے خلاف تمام الزامات کو تسلیم کیا تھا۔
یاسین ملک کو عدالت نے مجرم قرار دے دیا، یاسین ملک پر دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کا الزام ہے، ایسا پہلی با ر ہوا کہ یاسین ملک کو عدالت نے مجرم ٹھہرایا ہے، یاسین ملک پر غداری کا الزام بھی لگایا گیا ہے،
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت یاسین ملک کو میڈیا کے سامنے پیش کرے یاسین ملک کا بھارتی عدالت میں کسی بھی قسم کااعترافی بیان نا قابلِ یقین ہےیاسین صاحب نےکسی دہشت کارروائی یا دہشت گردی کےلیےمالی معاونت کا اعتراف نہیں کیا بلکہ انھوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ حق خود ارادیت کی جدوجہد چلا رہا ہوں-
علاوہ ازیں پاکستان نے بھارتی حکام کی طرف سے حریت رہنما یاسین ملک کیخلاف من گھڑت الزامات کی سخت مذمت کی تھی اسلام آباد میں بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا تھا اور حکومت پاکستان نے بھارتی حکام کی طرف سے حریت رہنما یاسین ملک کیخلاف من گھڑت الزامات کی سخت مذمت کی تھی ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حریت رہنما یاسین ملک کیخلاف من گھڑت الزامات پر ایک ڈیمارچ بھارتی ناظم الامور کے حوالے کیا گیا تھا-