سیکرٹری گورنر اور سیکورٹی گارڈ ہلاک:افغان صوبے قندھار میں دھماکے تباہی مچادی

0
94

قندھار:سیکرٹری گورنر اور سیکورٹی گارڈ ہلاک:افغان صوبے قندھار میں دھماکے تباہی مچادی،اطلاعات کے مطابق افغان صوبے قندھار میں گورنر ہاؤس کی پارکنگ میں دھماکے میں ایک سرکاری افسر اور سیکورٹی گارڈ ہلاک جبکہ ایک محافظ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق گورنر قندھار کے سیکرٹری کے پارکنگ میں داخل ہوتے ہی دھماکا ہوا تھا۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

دوسری جانب افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے۔ طالبان نے مزید 5 اضلاع پر قبضہ کر لیا ہے۔ ادھر روس نے خطے میں امریکی اڈے قائم کرنے کی مخالفت کی ہے۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے صوبہ قندھار، پکتیا اور بدخشاں کے اضلاع پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔ ان اضلاع میں ہونے والی لڑائی میں درجنوں افراد کے مارے جانے کی اطلاع ہے

Leave a reply