جتوئی:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ نے 12 ربیع الاول کے موقع پر ضلع بھر کے جلوسوں و محافل میلاد و نعت کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل

باغی ٹی وی :جتوئی( نذیر شجراء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید احمد نواز شاہ کی سربراہی میں 12 ربیع الاول کے موقع پر ضلع بھر کے جلوسوں و محافل میلاد و نعت کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی،

تفصیل کے مطابق 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے راستوں گزرگاہوں سمیت مرکزی جلوس کی نگرانی اور سیکیورٹی کے لیے مظفر گڑھ پولیس کی جانب سے بہترین انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور مجموعی طور پر پولیس کے 1138 افسران و جوانوں کوتعینات کیاگیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید احمد نواز شاہ کے مطابق مظفرگڑھ پولیس12 ربیع الاول کے جلوسوں اور محافل کی سیکیورٹی کے لیے شہرکے مختلف مقامات پر اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔ 12 ربیع الاول کے روز جلوسوں کے راستوں اور گزرگاہوں سمیت مرکزی جلوس کی نگرانی اور سیکیورٹی کے لیے مجموعی طور پر پولیس کے 1138 افسران و جوان موجودرہیں گے۔ مظفرگڑھ پولیس کے 07 سینئر افسران سمیت 173اپر سب آرڈینیٹ، 110 ہیڈ کانسٹیبل، 850 کانسٹیبل ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ جبکہ ایلیٹ فورس کی ٹیمیں اور ڈولفن فورس جلوسوں کے روٹس پر موثر گشت یقینی بناتے ہوئے شر پسند عناصر سے نبرد آزما ہونے کی لئے تیار ہیں۔ جبکہ ماہر اسنائپرز مرکزی جلوس کے اطراف اور گزرگاہوں پر تعینات کیئے جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں جلوس کے روٹس کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔ 100 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے، جلوس کے روٹس پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
مظفر گڑھ پولیس 12ربیع الاول کے جلوسوں اور محافل میں شرکت کرنے والے عاشقان رسول کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ترجمان پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے اردگرد مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک اور غیر معمولی صورت حال کی بروقت اطلاع پولیس ایمرجنسی نمبر 15 یا مرکزی کنٹرول روم کے درج زیل نمبرز 0669200339، 0669200340, 0669200321 پر دیں۔ 12 ربیع الاول کے جلوسوں اور محافل کے پر امن انعقاد کے لیئے ممبران امن کمیٹی، تمام مکتب فکر کے علماء کرام اور انجمن تاجران بھی پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،

Leave a reply