اسٹیٹ بینک کی جانب رقم لے جانے والا کیشن وین کا ڈرائیور گاڑی میں 20 کروڑ سے زائد رقم لے کر فرار ہو گیا-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب رقم لے جانے والا کیشن وین کا ڈرائیور اس وقت رقم لے کر رفو چکر ہوا جب اس کے دو ساتھی گاڑی میں 20 کروڑ سے زائد رقم چھوڑ کر بینک کے اندر چلے گئے۔
سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین طارق روڈ سے بینک کی رقم دینے کیلئے روانہ ہوئی تھی تاہم جب چندریگر روڈ پر واقع بینک کی رقم دینے کیلئے سیکیورٹی گارڈز پیسے لے کر نیچے اتر تو ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی اور موقع سے فرار ہو گیا –
ڈرائیور نے گاڑی کو دو گلیوں کے بعد مسکین گلی میں چوڑا اور اندر سے سارے پیسے لے کر فرار ہو گیا ، گاڑی میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے اور ڈی وی آر بھی غائب ہیں ۔پولیس نے گاڑی تحویل میں لیتے ہوئے تھانے منتقل کر دی ہے جبکہ سیکیورٹی کمپنی کی مدعیت میں ڈرائیور کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیاہے –
ڈرائیور کی شناخت محمد شاہ کے نام سے ہوئی ہے ، مقدمے میں امانت میں خیانت کی دفعات لگائی گئی ہیں پولیس نے ملزم کی تلاش میں گلستان جوہر میں واقع رہائش گاہ پر بھی چھاپا مارا جہاں والدین نے پولیس کو بتایا کہ اسے چند ماہ قبل گھر سے نکال دیا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ڈرائیور ایک سال سےزائد عرصہ سے سیکیورٹی کمپنی میں ملازمت کررہا تھا شبہ ہے کہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت واردات کی گئی اور اس میں دیگر افراد بھی ملوث ہیں۔
دو روز قبل آئی آئی چندریگر روڈ پر پیش آئی بڑی واردات کا مقدمہ درج کر کےڈرائیور کی تلاش شروع کردی گئی ہے پولیس نے سیکیورٹی کمپنی سے وابستہ دیگر گارڈز اور سپر وائزر کو حراست میں لے کر بیانات لینا شروع کردئیے ہیں۔
پولیس نے اردگرد علاقوں کی عمارتوں میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے مدد حاصل کرنا شروع کر دی ہے جس سے ڈرائیور تک پہنچنے کی کوشش کی جائے گی ۔