شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،شدید فائرنگ کے تبادلے میں1 جوان شہید ،5 دہشتگرد ہلاک

0
57

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں میں دہشت گرد حبیب نواز شکیل، وحید اللہ، عبدالرحمان، محمد اللہ شامل ہیں جبکہ پانچویں دہشت گرد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جس میں سب مشین گنز، ہینڈ گرینز اور کثیر تعداد میں کیلیبر راؤنڈز شامل ہیں دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

دریں اثنا، کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ سپاہی شبیر احمد نے بہادری سے لڑتے ہوئے اور دہشت گردوں کو جانی نقصان پہنچاتے ہوئے، شدید گولہ باری کے دوران شہادت کو قبول کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Leave a reply