مزید دیکھیں

مقبول

گوجرہ: دو بچے نہر میں ڈوب کرزندگی کی بازی ہار گئے

گوجرہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارعبدالرحمن جٹ) نہر میں نہاتے...

ملک ناقابل تسخیربنایا نواز شریف تیرا شکریہ،تجزیہ :شہزاد قریشی

دو کالم،،،،،،،،،،،،،،تجزیہ ،،،،،،،،،،،،،،،،،تصحیح شدہ امریکہ کی بدلتی پالیسی،یورپ سمیت دنیا...

شرجیل میمن سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنرکی ملاقات

سندھ کے سینئروزیرشرجیل انعام میمن سے کراچی میں تعینات...

شمالی وزیرستان:دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ،ایک دہشتگرد ہلاک2گرفتار،پاک فوج کا جوان وطن پرقربان

شمالی وزیرستان :شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسزکا دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ،ایک دہشتگرد ہلاک2گرفتار،پاک فوج کا جوان وطن پرقربان ،اطلاعات کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ علامیے کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا ہے، دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بنوں جانی خیل میں دہشت گردوں نے سیکورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوجی جوانوں نے فائرنگ کا فوری جواب دیا اور دہشت گردوں کو انگیج کیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 26سالہ سپاہی سرفراز علی شہید ہوگیا ہے، سپاہی سرفراز علی شہید کا تعلق وہاڑی سے ہے۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا ہے، دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، علاقے میں دہشت گردوں کو تلاش کیلئے ایریا کلیئرنس آپریشن جاری ہے،۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد کی شناخت زاہد عرف کوچی کے نام سے ہوئی ہے ، زاہد عرف کوچی آئی ای ڈی بنانے کا ماہر ہے، تینوں دہشت گرد میران شاہ کے مقامی نہیں ہیں ، تینوں کو ایک گھر میں پنا ہ دی گئی تھی۔