پارکوں میں سیکورٹی کو مزید بہتر بنائیں گے:ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان

ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے کہا ہے کہ پارکوں میں سیکورٹی کو مزید بہتر بنائیں گے۔پارکوں میں جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔اس سلسلے میں بھرپور اقدامات کریں گے۔ ایڈوائزر ٹوسی ایم فارپی ایچ ایز اینڈ ٹورزم آصف محمود نے پی ایچ اے ملتان کے سیکورٹی اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ کے ہمراہ ایڈوائزر ٹوسی ایم فارپی ایچ ایز اینڈ ٹورزم آصف محمود کو بریفنگ دینے کے موقع پر کیا۔

ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے مزید کہا ہے کہ لاہور واقع کے بعد پارکوں کی سیکورٹی کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پارکوں کو فیملیز کے لیئے سازگار بنائیں گے۔شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل ہے۔چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا ہے کہ پارکوں میں خواتین اور بچوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔پارک سستی تفریح کا ذریعہ ہے عوام کو پارکوں میں بہتر سہولیات دینے کے لیئے کوشاں ہیں۔

Comments are closed.