سیکیورٹی فورسز کی کارروائی؛ 4 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے. آئی ایس پی آر

opration

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی؛ 4 دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے. آئی ایس پی آر

بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتا چلایا اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے جوانوں کو آپریشن کیلئے بھیجا، جہاں کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) ( ISPR ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں ہوشاب کے علاقے تلسر میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتا چلایا اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے جوانوں کو آپریشن کیلئے وہاں بھیجا گیا۔


عسکری ترجمان کے مطابق اس دوران علاقے کی ناکہ بندی کی جارہی تھی کہ چار دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔ جوابی فائرنگ میں چاروں دہشت گرد مارے گئے۔ فورسز فرار ہونے والے راستے بلاک کر رہی تھیں۔ آئی ایس پی آرنے بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے دیسی ساختہ بم سمیت اسلحہ اور گولا بارود برآمد کیا گیا ہے، جب کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث رہے تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن کا مقصد دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو ختم کرنا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 30 نومبر کو بھی سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر
الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی
عوام نے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا ہے. بلاول بھٹو زرداری
کارروائی میں 12 سے 14 دہشت گردوں کے ٹھکانے کی شناخت ہونے کے بعد سیکیورٹی فورسز پوزیشنز سنبھالنے کے عمل میں تھی کہ دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد مارے گئے اور ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا، جب کہ 2 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب رہے تھے۔

Comments are closed.