پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے بے گھر افراد کیلئے سندھ حکومت نے ٹینٹ سٹی قائم کیا ہے-

باغی ٹی وی: سندھ گورنمنٹ کی جانب سے حیدر آباد میں سیلاب زدگان کے لئے بنائے گئے کیمپ سٹی میں مسجد ڈسپنسری اور سکول کی سہولیا ت موجود ہیں متاثرین کا کہنا ہے کہ انہیں سندھ گورنمنٹ کی جانب سے کھانا اور دوسری سہولیات میسر کی جا رہی ہیں-

چائے بنانے والےغیرملکی کمپنی کیطرف سیلاب زدگان میں 1 ٹن چائے تقسیم

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے ٹینٹ سٹی کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور متاثرہ بچوں میں کھلونے تقسیم کئے جس سے معصوم چہرے خوشی سے کھل اٹھے-


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شرجیل انعام میمن نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں سیلاب زدگان کے لیے مسجد، بچوں کی تعلیم اور طبی سہولیات کے ساتھ ٹینٹ سٹی۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت سندھ کے عوام کی بہترین خدمت کے لیے کوشاں ہے۔

دوسری جانب پاک فوج نے حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے قُلی اور مزدوروں میں راشن تقسیم کیا سیلاب کے باعث ٹرین سروس بند ہونے سے قُلی اورمزدورپریشان ہیں اور اکثرخاندانوں کو فاقوں کا سامنا ہے،پاک فوج نےقُلی اور مزدوروں کو راشن، کپڑے، مچھر دانیاں اور ضرورت کا دیگرسامان پہنچایا۔

پاک فضائیہ کی سیلاب سے متعلق بحالی اور امدادی کارروائیاں جاری

قُلی اورمزدورامدادی سامان ملنے پر خوش ہوئے اور ان کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، تمام ضرورت مندوں نے پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا-

واضح رہے کہ محتاط اندازے کے مطابق ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں نے33 ملین پاکستانیوں کو متاثر کیا ہے، اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے، اور 1,500 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں ،اور 10 لاکھ خاندان بے گھر ہوگئے ہیں۔

سیلاب کے نتیجے میں 2لاکھ 18 ہزار سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے اور 5 لاکھ کے قریب گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، سیلاب سے 7 لاکھ پچاس ہزار سے زائد مویشی لقمہ اجل بن چکے ہیں اور تقریباََ 20 لاکھ ایکڑرقبے پر محیط فصل مکمل تباہ ہوچکی ہے۔

سرکاری آٹا کی تقسیم کے دوران غریب شہری ٹرک کے نیچے آگیا

Shares: