مزید دیکھیں

مقبول

سکھر جیل روڈ پر پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو کی گاڑی پر پتھراؤ

سکھر جیل روڈ کے مقام پر پیپلز پارٹی کے...

نوشکی دہشتگردی کے پیچھے بھی بھارت نکلا،گرفتاردہشتگرد کا اعتراف جرم

بلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی کے پیچھے بھارت...

سیالکوٹ: لوکل گورننس اجلاس، ٹیکس نظام کی اصلاح اور آمدن بڑھانے پر زور

سیالکوٹ(باغی ٹی وی، بیوروچیف شاہد ریاض) میونسپل اداروں کی...

ترکی کے اعلیٰ سطحی وفد کا پاک فضائیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ

چیف آف انٹیلی جنس، ترک جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ...

سیما جسم فروش خواتین کی طرح بھارت آئی،تحقیقاتی اداروں کا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے شوہر، ملک اور پھر مزہب کو چھوڑنے والی سیما حیدر کے لئئے بھارت میں مشکلات بڑھ رہی ہیں، ہر نئے دن سیما پر شک کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے

سیما سے تین دن مسلسل تحقیقات کے بعد سیکورٹی اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ سیما نیپال سے بھارت آئی تا ہم انکی مدد سچن کے ساتھ کسی اور تیسرے شخص نے بھی کی، سیما جب بھارت داخل ہوئی تو تحقیقاتی اداروں کے دعوے کے مطابق سیما نے اپنا حلیہ بھارتیوں کی طرح بنا رکھا تھا ، سیما نے اپنا حلیہ ایسا بنایا جیسے وہ دیہاتی بھارتی خاتون ہو، اسکے لئے نیپال میں سیما نے انتہائی ماہر میک اپ کرنے والی کی مدد لی، سیما نے بھارت میں گرفتاری سے بچنے کے لئے یہ اقدام اٹھایا، بھارتی سیکورٹی اداروں کے مطابق اپنا حلیہ بدل کر اور میک اپ کر کے انسانی سمگلر جسم فروش خواتین کو سرحد پار کرواتے ہیں،جسم فروش خواتین اسی طریقے سے نیپال سرحد عبور کر کے بھارت آتی ہیں،

بھارتی تحقیقاتی اداروں کے مطابق ایسے لگ رہا ہے کہ سیما کو نیپال میں موجود پاکستانی ہینڈلر نے تربیت دی ہے، اسکے بعد وہ بھارت آئی، سیما سے آج چوتھے دن بھی مسلسل تحقیقات جایر ہیں،سیما کے جوابات سے بھارتی سیکورٹی ادارے مطمئن نظر نہیں آتے، سیکورٹی اداروں نے سیما کے نیپال سے بھارت داخلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی لیکن کہیں سیما نظر نہیں آئی، بسوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی گئی سیما بسوں میں بھی نہیں تھی، جس کے بعد سیکورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ سیما حلیہ بدل کر آئی اس لئے اسکی شناخت نہیں ہو سکی

واضح رہے کہ گوتم بدھ نگر کی پولیس نے پاکستانی خاتون سیما کو گرفتار کیا ہے جو اپنے چار بچوں کے ہمراہ رہائش پزیر تھی اور ایک ماہ قبل نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوئی تھی اور غیر قانونی طور پر گریٹر نوئیڈا میں مقیم تھی، خاتون کی گرفتاری کے حوالہ سے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جس شخص نے خاتون کو ٹھہرایا ہوا تھا اسکو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، پاکستانی خاتون پب جی پر گیم کھیلتی تھی اور اپنے پارٹنر کوملنے آ گئی، خاتون کا پپ جی پارٹنر کے ساتھ شادی کا پروگرام تھا، بعد میں سیما کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا

سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

 سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan