صحت اور ذائقہ ساتھ ساتھ

سبزیاں ور جڑی بوٹیاں صدیوں سے ہی اپنے طبی خواص کی بدولت استعمال ہو رہی ہیں ذیل میں چند سبزیوں کے خواص کا ذکر کیا جا رہا ہے

پودینہ نہایت مفید اور خوشبودار سبزی ہے یہ زود ہضم معدے اور آنتوں کو تقویت دینے والی سبزی ہے اسکا مزاج گرم اور خشک ہے اس کا استعمال بدہضمی ڈکار کی کثرت ہیٹ بڑھنے منہ کی بدبو متلی اور گیس کی شکایت کو دور کرتا ہے یہ معدے جگر اور گردے کو قوت بخشتا ہے خون صاف کرتا ہے اور جسم کے اندر فاسد مادوں کو ختم کرتا ہے چند پتے پودینہ ڈال کر ابلا ہوا پانی پینے سے پیاس کی شدت میں کمی آتی ہے

ککڑی پیشاب کی جلن کو دور کرتی ہے یہ دیر سے ہضم ہوتی ہے اس کا مزاج سرد تر ہے جن افراد کو بادی کا مسئلہ ہو وہ اگر کالی مرچ کے ساتھ ککڑی کو استعمال کریں تو اسنکے بادی اثرات سے محفوظ رہ سکتےہیں یرقان میں ککڑی کا استعمال نہایت مفید ہے اسے نمک کے ساتھ لگا کر کھانا چاہئے اور کھانے میں بطور سلاد اس کا استعمال بہترین ہے

اروی اپنے طبی خواص کے اعتبار سے گرم ہے یہ سرد اور خشک مزاج رکھنے والوں کو جلد ہضم ہوتی ہے یہ بھوک تیز کرتی ہے کھانسی کو رفع کرتی ہے یہ گردوں کو طاقت دیتی ہے اس میں وٹامن اے اور بی کے علاوہ نشاستہ شکر اور روغنی اجزاء کافی مقدار میں پائے جا تے ہیں معدے کے جلن اور خارش رفع کرتی ہے

کریلا موسم گرما کی عام سبزی ہے اس کا مزاج گرم اور خشک ہے کریلہ خون صاف کرتا ہے اور خون میں فاسد مادوں کو ختم کرتا ہے جسم کو قوت بخشتا ہے بھک بڑھاتا ہے ذیا بیطس کے مریضوں کے لئے اس کا استعمال نہایت مفید ہے

Comments are closed.