نیازی صاحب، سیلاب متاثرین میں 14 ارب روپے تقسیم کرو پھر مارچ کرو،شازیہ مری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر، پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران نیازی کو اپنی مزید چوریاں پکڑی جانے کا خوف ہے ،
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ سندھ میں آصف علی زرداری کے جیالے نے ضمنی انتخابات میں عمران کو اوقات یاد دلائی، ملتان میں جیالے نے تمہیں دھول چٹائی ، نیازی صاحب بارش اور سیلاب کے متاثرین میں 14 ارب روپے تقسیم کرو پھر مارچ کرو ،عمران سیلاب کے متاثرین کے 14 ارب روپے ہضم کرنا چاہتا ہے ,جہاد کے نام پر شر اور فساد پھیلانے کی سازش ناکام ہوگئی
شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اس معاشرے کی اخلاقیات کو تباہ کیا ہے،یہ جانتے ہیں کہ ان سے فرح گوگی اور انکی بیوی کی کرپشن پر سوالات ہونگے، کیسے کروڑوں روپے کے عوض تبادلے کئے جاتے تھے رنگ روڈ سکینڈل میں کس کس نے کیسے مال بنایا سب سامنے ہے سابق صدرآصف علی زرداری گزشتہ کئی دہائیوں سے کیسزکا سامنا کررہے ہیں، سابق صدرپرایک روپےکی چوری ثابت نہیں ہوئی لیکن انہوں قانونی راستہ ہی اختیارکیا ہے اداروں کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئی قانونی چارہ جوئی مہذب معاشرے کی نشانی ہےتحریک انصاف کے خلاف فیصلہ آیا ہے تو آپ قانونی چارہ جوئی کریں، جلاؤ گھیراؤ کرنا سیاست نہیں ہے،عمران خان نیازی کیخلاف ریفرنس ان کی پارٹی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کیا تھا،
لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج
کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز
پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے
لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل
عمران نیازی کا ایجنڈا پاکستان میں انتشار اور انارکی پیدا کرنا ہے