سلیکٹڈ حکومت عوام کی تکلیف نہیں سمجھ سکتی،شازیہ مری

0
31

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں پاکستان کو ناقابلِ تلافی نقصان کا سامنا ہے،سلیکٹڈ حکومت عوام کی تکلیف نہیں سمجھ سکتی۔ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 19 فیصد بڑھ گئی۔ وزرا کہتے ہیں معاشی اشاریئے درست ہیں۔پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ بے روز گاری اور مہنگائی سے غریب عوام بے حال ہیں،سلیکٹڈ حکومت عوام کی تکلیف نہیں سمجھ سکتی،مہنگائی میں اضافے پر تشویش ہے،عمران نیازی کے وزیر ومشیر کہتے ہیں معاشی اشارے درست ہیں، مثبت اشارے ان کے لئے کیا ہیں مہنگائی بڑھ رہی ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ خواتین کے بارے میں وزیراعظم کے خیالات سب کے سامنے ہیں،ریپ کیسزپران کابیان قابل مذمت ہے،ہرذی شعور شخص کو یہ بات بری لگی،عمران نیازی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس بیان پرمعافی مانگیں۔شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین کے ساتھ وفاقی وزیر کی گفتگو قابل مذمت ہے، یہی مزدور انہیں اس تخت سے اتاریں گے۔

Leave a reply