پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستانیو! سیلیکٹڈ سے پوچھو کہ یہ امریکہ جانے سے پہلے انکے ساتھ کیا شرائط طے کر کے گیا ہے؟
پاکستانیو ! سیلیکٹڈ سے پوچھو کہ یہ امریکہ جانے سے پہلے انکے ساتھ کیا شرائط طے کر کہ گیا ہے؟
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 22, 2019
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ بات انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغآم میں کہی ہے، مریم نواز نے آصف توقیر نامی ایک شخص کی طرف سے کی گئی اس ٹویٹ کو بھی ری ٹویٹکیا ہے جس میںانہوں نے لکھا ہے کہ جلسے یا کمیونٹی خطاب میں مضائقہ کوئی نہیں، مگر سوال یہ ہے کہ لاکھوں ڈالر خرچ کر کے اس ایونٹ کی ضرورت کیا تھی؟ غیرملکی دورہ خارجہ پالیسی سے تعلق رکھتا ہے، مگر دورے میں کلیدی اہمیت امریکا میں جلسہ؟ خان صاحب نے ایسا کیا کہا، جو امریکا جا کر کہا جا سکتا تھا؟
کیونکہ اب پاکستان میں نا وہ عوام میں نکل سکتا ہے نا شکل دکھا سکتا ہے۔ https://t.co/Ebk5gxTpG6
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 22, 2019
مریم نواز نے اس ٹویٹ کے جواب میں لکھا ہے کہ کیونکہ اب پاکستان میں نا وہ عوام میں نکل سکتا ہے نا شکل دکھا سکتا ہے۔