سیلف کلیننگ واٹر بوتل

سیلف کلیننگ واٹر بوتل
آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ دنیا میں ایک ایسی بھی پانی کی بوتل پائی جاتی ہے جس میں پانی ڈالتے ہی پانی جراثیم سے پاک ہو جاتا ہے لارک نامی بوتل کو بنانے والا شخص جسٹن وانگ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے لوگوں کو صاف پانی تک کی رسائی کے وژن سے متاثر تھا لارک نا صاف ری یُوز ایبل پانی کی بوتل ہے بلکہ یہ اپنی نوعیت کی دنیا کی پہلی۔پانی کو صاف کرنے والی بوتل ہے اس بوتل میں یو وی-سی ایل ای ڈی لائٹ کا استعمال کیا گیا ہے جو نہ صرف بوتل میں ڈالے گئے پانی کو صاف کرتی ہے بلکہ بوتل کی صفائی کا ذمہ بھی اس کا ہے یو وی- سی ٹیکنالوجی پانی میں موجود بیکٹیریا کا 99.99 فیصد تک خاتمہ کر دیتی ہے جس کا مطلب ہے آپ سفر کے دوران ندیوں سے لیے گئے پانی کو بھی لارک میں ڈال کر جراثیم سے پاک کر سکتے ہیں بعض اوقات بوتل کو زیادہ دیر بند رکھنے پر اس کے اندر بدبو پیدا ہو جاتی ہےپر لارک میں اسگعمال ہونے والی ٹیکنالوجی اس بدبو کا خاتمہ بھی کر دیتی ہے بوتل کے اوپر دیا گیا بٹن دباتے ہی ساٹھ سیکنڈز میں بوتل میں موجود پانی صاف ہو جاتا ہے اس کے علاوہ بوتل ہر دو گھنٹے بعد آٹو میٹک طریقے سے خود ہی پانی اور بوتل کی صفائی کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے

Comments are closed.