سینیٹ الیکشن کے بعد شہباز شریف ہوئے بیمار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ ریفرنس پرسماعت ہوئی

شہبازشریف کوپیش نہ کرنے پرجیل سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو عدالت نے نوٹس جاری کر دیا، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے پیش ہونے پرعدالت نے اظہار برہمی کیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی چھانگا مانگا کی عدالت نہیں ہے،

ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ راستے میں رش تھا اس لیے لیٹ ہو گئے، عدالت نے جیل حکام سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ صبح 5 بجے نکلو اگر رش ہوتا ہے،آج ہر گز برداشت نہیں کریں گے ،جج جواد الحسن نے استفسار کیا کہ شہبازشریف کو پیش کیوں نہیں کیا؟ کیاعدالتیں انہیں کے پاس لے جائیں، عدالت میں دیگر ملزمان نے حاضری مکمل کرائی

دوسری جانب احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر مل ریفرنس کی سماعت11مارچ تک ملتوی کر دی گئی،عدالت نے استفسار کیا کہ شہباز شریف کو کیوں پیش نہیں کیا گیا؟ جیل حکام نے جواب دیا کہ شہباز شریف کو کمر کی تکلیف ہے، شہباز شریف کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں پیش کردی اور کہا کہ کمر درد کی وجہ سے شہبازشریف کوچلنے پھرنے میں مشکلات ہے،جیل کے ڈاکٹرز نے شہبازشریف کو آرام کا مشورہ دیا ہے،شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے عدالت مین کہا کہ کل شہبازشریف کا اسلام آباد میں چیک اپ ہوا ہے انھوں نے بھی آرام کامشورہ دیا،

عدالت نے حمزہ شہبازکواحاطہ عدالت میں کارکنوں کو نعرے بازی کرنے سے روکنے کا حکم دے دیا، فاضل جج نے کہا کہ عدالتی تقدس کا خیال رکھا جائے، نعرے بازی احاطہ عدالت میں مناسب نہیں، عدالت نے حمزہ شہباز سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جو کارکن آتے ہیں انہیں خاموش رہنے کا کہا کریں،

شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار

جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟

شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کس شخصیت سے ہوا ٹیلی فونک رابطہ؟

شہباز شریف کی جیل میں طبیعت ناساز، 8 رکنی میڈیکل بورڈ جیل پہنچ گیا

سینیٹ انتخابات، شہباز شریف سے کون کونسی اہم شخصیات ملنے پہنچ گئیں؟

حمزہ کی ضمانت کے بعد شہباز شریف نے بھی لاہور ہائیکورٹ سے امیدیں وابستہ کر لیں

واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،

حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے پر انکار کیا تھا جس پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیئے تھے کہ لگتا ہے ریاست کی رٹ ختم ہو چکی ہے

یہ چھانگا مانگا کی عدالت نہیں،کیا عدالت شہباز شریف کے پاس لے جائیں؟ عدم پیشی پر عدالت کے ریمارکس

Shares: