سینیٹ الیکشن سے پہلے پی ٹی آئی کو جھٹکا،رکن اسمبلی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

0
41

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے ماطقب حکمران جماعت تحریک انصاف کو سینیٹ الیکشن سے پہلے بڑا جھٹکا لگا ہے کیونکہ مظفر گڑھ سے رکن پنجاب اسمبلی سردار خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سردار خرم لغاری نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ آزاد حیثیت میں جیت کر پی ٹی آئی میں شامل ہوا تھا، جب عوام کے مسائل ہی حل نہیں ہونے تو اس کیساتھ رہنے کا کیا فائدہ؟

انہوں نے دعویٰ کیا کہ میں ہی نہیں میرے ساتھ پانچ اور ارکان اسمبلی بھی پارٹی چھوڑیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ متعدد بار حلقے کے ایشوز پر آواز اٹھائی، مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ عمران خان نے یوتھ کا نعرہ لگایا مگر بعد میں اس کو چھوڑ دیا۔ عمران خان سے ایک ہی سوال ہے آج یوتھ کہاں ہے؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آج عمران خان کے ٹائیگرز کہاں ہیں؟ ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

خیال رہے کہ سردار خرم لغاری پی پی 275 سے عام انتخابات میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ باضابطہ پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنے کی وجوہات کا اعلان کریں گے۔

سردار خرم لغاری نے چند ماہ قبل چیئرمین ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔ سردارخرم لغاری اپنےحلقےمیں کام نہ ہونےکی وجہ سےناراض تھے۔

Leave a reply