سینیٹ میں پی ڈی ایم کی کامیابی، نواز شریف کریں گے آج اہم اعلان
سینیٹ میں پی ڈی ایم کی کامیابی، نواز شریف کریں گے آج اہم اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوگا
اسلام آباد میں دوپہر دو بجے جنرل کونسل کے اجلاس سے سابق وزیراعظم نوازشریف خطاب کریں گے ،مریم نوازشریف سمیت پارٹی کے دیگر قائدین بھی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کریں گے
اجلاس میں سینیٹ الیکشن کے بعد کی صورتحال، پی ڈی ایم تحریک ،چیئرمین سینیٹ کے انتخاب اور وزیراعظم کے حوالہ سے تحریک پر بات چیت کی جائے گی اور اہم فیصلے کئے جائیں گے
اجلاس میں ن لیگ نے تمام اراکین کو دعوت دے دی ہے، اور حاضری یقینی بنانے کا کہا گیا ہے اجلاس میں چاروں صوبوں،آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے ارکان شرکت کرینگے
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز بھی اسلام آباد میں ہیں، مریم نوازاسلام آباد میں دو روز قیام کے دوران مختلف سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گی۔
اسلام آباد سیٹ سے شکست، وزیراعظم کا ایسا فیصلہ کہ سن کر مریم اور مولانا کی خواہش ہوئی پوری
وزیراعظم کا اعتماد کاووٹ ،اوپن ہو گا یا سیکرٹ؟ اعلان ہو گیا
چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ،کن سینیٹرز کا کردار بڑھ گیا، سب کی نگاہیں ان کی طرف
سینیٹ میں تحریک انصاف اکثریتی پارٹی بن گئی،ن لیگ کونسے نمبر پر؟
سینیٹ میں شکست کے بعد پی ٹی آئی حکومت کا اخلاقی جواز ختم،سابق وزیراعظم
کون ہو گا اگلا چیئرمین سینیٹ؟ اپوزیشن نے اعلان کر دیا
سینیٹ میں شکست کا ذمہ دار کون؟ وزیراعظم نے سب کو بلا لیا
کیا کپتان انتخابات سے خوف زدہ ہیں؟ وعدہ پورا کریں، بلاول
سینیٹ میں شکست کے بعد وزراء کی کانفرنس نے پی ٹی آئی کو مشکل میں ڈال دیا
کھینچ کے رکھو تان کے رکھو بوریا بستر باندھ کے رکھو،اپوزیشن کے اسمبلی میں نعرے
واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات میں بڑے اپ سیٹ کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا ہے، اسلام آباد کی جنرل نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی کے امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دی۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اعتماد کا ووٹ اوپن ہوگا۔ وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس کے دوران شفقت محمود نے بتایا کہ وزیر اعظم کیلئے اعتماد کا ووٹ اوپن ہوگا، اس میں پتہ چل جائے گا کہ کون کس کے ساتھ کھڑا ہے، اگر کوئی باضمیر ہے تو اس میں الگ ہوجائے۔
عمران خان نیازی قوم کا اعتماد کھو چکا اب انہیں گھر جانا ہوگا،شاہد خاقان عباسی