سینیٹ میں قائد ایوان اور جاپان کے قائمقام سفیر کی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

باغی ٹی وی : سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم اور جاپان کے قائمقام سفیر شیندو یوسوکے کے مابین ملاقات ہوئی

جس میں دوطرفہ تعلقات اور  باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا.سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے,
سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کا پارلیمانی سطح پر وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے پر بھی زور دیا.ہماری خواہش ہے کہ دو طرفہ تعاون کو مختلف شعبوں میں مزید وسعت دی جائے,

عوامی سطح پر روابط کو مزید استحکام دینے کی ضرورت ہے ,پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے ماحول سازگار ہے ۔وزیراعظم عمران خان کا ویژن پاکستانی برانڈ کو فروغ دینا ہے۔حکومت سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے ۔ مینوفیکچرنگ کے شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں۔ سیاحتی شعبے میں پاکستان اور جاپان تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں۔بین الااقوامی فورمز پر پاکستان اور جاپان کے مابین تعاون مثالی رہا ہے۔

مستقبل میں بھی ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے کا عزم کیا .جاپان کے قائمقام سفیر نے  سینیٹ میں قائد ایوان کو دوطرفہ تعاون کی اہمیت سے آگاہ کیا

پاکستان ایک اہم ملک ہے اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعاون کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں, سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم پاکستان جاپان فرینڈ شپ گروپ کے کنوینر بھی ہیں

جاپان کے قائمقام سفیر نے پاکستانی افرادی قوت کی تعریف کی۔ افرادی قوت کے لئے جاپان میں وسیع مواقع موجود ہیں۔
افرادی قوت کی صلاحیتوں سے بھر پور استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ دو ایم او یو پر دستخط کر چکے ہیں۔

Shares: