باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا

قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم نے وقفہ سوالات میں بات کرنے کے لئے وقت مانگ لیا ۔ چئیرمین سینیٹ نے اجازت دے دی ،قائد حزب اختلاف سینیٹ ڈاکٹر شہزاد وسیم نے نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ گزشتہ دنوں پارلیمنٹ اندھیروں میں ڈوبی تھی وجہ معلوم نہیں ہوسکی رجیم چینج کے بعد بہت کچھ ہوا ،ڈاکٹر شہزاد وسیم کی تقریر کے دوران بہرہ مند تنگی نے شورشرابہ کیا سیف اللہ ابڑو اور بہرہ مند تنگی کے دوران تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، بہرہ مند تنگی نے کہا کہ میں کسی کو بولنے نہیں دوں گا،ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ شہباز گل، اعظم سواتی کے بعد فواد چوہدری کو گرفتار کیا گیا الیکشن کمیشن کی جانبداری واضح نظر آ رہی ہے جب الیکشن کا وقت ہو تو وہ تیار نہیں ہوتا جب الیکشن کا وقت نہ ہو تو وہ الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ ہم تیار ہیں، الیکشن کمیشن ایسا کام نہ کرے کہ جانبداری نظر آئے پنجاب میں نگران وزیر اعلی غیر جانبدار ہونا چاہئیے الیکشن کمیشن نے جانبدار کا نام چنا،محسن نقوی غیر جانبدار نہیں یے محسن نقوی نیب کا بینیفشری ہونے کی وجہ سے وزیر پنجاب کا اہل نہیں محسن نقوی رجیم چینج کا حصہ رہا ہے فواد چوہدری جو چادر میں ڈھانپ کر ہتھکڑیاں لگا کر پیش کیا فواد چودھری کو ایسے پیش کیا کیا گیا جیسے وہ بہت بڑا دہشت گرد ہو ہمیں اپنی تاریخ سے سبق سیکھنا ہوگا،

سینیٹ اجلاس ،بہرا مند تنگی اور سیف اللہ ابڑو میں پھر تلخ کلامی ہوئی، سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ تم ہوکون ؟ کسی کا آدھا نام لینے سے عزت نہیں بڑھے گی،بہرا مند تنگی اپنی نشست پر کھڑے ہوگئے، چیئرمین سینیٹ نے بیٹھنے کا کہہ دیا کہا کہ آپ لوگ کیوں وقت ضائع کررہے ہیں، سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ جناب چیئرمین ا س کو خاموش کرائیں، اپنی نشست پر بٹھائیں، اب میں سندھ اور بلدیاتی انتخابات کی بات کرونگا پھر یہ غصہ کھاجائےگا،

سینیٹ اجلاس میں سینیٹر آصف کرمانی اپنی ہی حکومت پر برس پڑے ،بولے وزرء کہاں ہیں ،وزراء کی پوری لائن خالی ہے، وزراء کو پابند بنایا جائے کہ وقت پر آیا کریں اور روز آیا کریں ہم جب اپوزیشن میں تھے تو اعتراض کرتے تھے ایک ہی پارلیمانی وزیر سارے جواب دیتا ہے آج بھی صورتحال مختلف نہیں آج بھی ایک وزیر مملکت سارے سوالات کے جوابات دیتے ہیں آج بھی وزراء کی لائن خالی نظر آتی ہے اگر وزراء نہیں آسکتے تو اس ایوان کو تالا لگا دیں مانتا ہوں اسلام آباد میں ٹھنڈ ہے لیکن ممبرز بھی تو پہنچ جاتے ہیں،

ہم نہیں چاہتے کہ سرحدوں پر کشیدگی سے دونوں سائیڈ پر لاشیں گریں،حناربانی کھر
سینیٹ اجلاس وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت برائے خارجہ حناربانی کھر نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتیوں کو مکمل مذہبی تحفظ حاصل ہے بھارت میں اقلیتیوں کے ساتھ بہت برا سلوک ہوریا ہے، مودی سے متعلق بی بی سی کی ڈاکومینٹری ثبوت ہے، بھارت کے منفی روئیے کے باوجود پاکستان امن کی راہ پر چلتا رہے گا، ایل او سی پر پاکستان بھارت کے مابین کشیدگی میں کمی آئی ہے، ہم خطے میں خون نہیں بہانا چاہتے،ہماری پالیسی بہت واضح ہے کہ ہم خطے میں امن اور استحکام چاہتے ہیں،ہم سرحدوں پر کشیدگی کے حق میں ہرگز نہیں،ہم نہیں چاہتے کہ سرحدوں پر کشیدگی سے دونوں سائیڈ پر لاشیں گریں،ہمیں سیاست کی بجائے ریاستی پالیسی کو اپنانا ہو گی،

پاکستان کو گندم کی کمی کا سامنا ،اعدادوشمار نے گندم کے مزید بحران کا خدشہ ظاہر کردیا
پاکستان کو گندم کی کمی کا سامنا ،اعدادوشمار نے گندم کے مزید بحران کا خدشہ ظاہر کردیا رواں مالی سال کے دوران ملک میں گندم کی پیداوار کھپت اور قلت کی تفصیلات ایوان بالا میں پیش کر دی گئی، ایوان میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال پاکستان کو 23لاکھ میٹرک ٹن گندم کی قلت کا سامنا ہے رواں مالی سال گندم کی کل کھپت کا 3کروڑ میٹرک ٹن لگایا گیا رواں مالی سال گندم کی پیدوار کا تخمینہ 2کروڑ 63لاکھ میٹرک ٹن لگایا گیا کیری فارورڈ اسٹاک 20لاکھ میٹرک ٹن گندم ہے،گندم کی کل پیدوار کا مجموعی تخمینہ 2کروڑ 84لاکھ میٹرک ٹن لگایا گیا

عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

سینیٹ اجلاس وقفہ سوالات کے دوران پاکستان کے کثیر الجہتی معاہدے جن میں بھارت بھی فریق ہے،تفصیلات ایوان میں پیش کر دی گئیں، تحریری جواب میں بتایا گیا کہ پاکستان نے 16 جون 2022 کو فارن پبلک ڈاکومنٹس ہیک کنونشن پر دستخط کئے،فارن پبلک ڈاکومنٹس برائے 1961 قانون سازی کیلئے ضرورت ختم کیلئے تھا،26 اکتوبر 2004 کو ہیک کنونشن پر بھارت نے بھی دستخط کئے،پاکستان نے کنونشن آن دی پروٹیکشن اینڈ پروموشن آف دی ڈائیورسٹی آف کلچرل ایکسپریشن پر دستخط کئے کنونشن آن دی پروٹیکشن اینڈ پروموشن آف دی ڈائیورسٹی آف کلچرل ایکسپریشن (2005) 4 جون 2022 سے رائج ہے،بھارت نے کنونشن آن دی پروٹیکشن اینڈ پروموشن پر15 دسمبر 2006کو دستخط کئےپاکستان نے 5 نومبر 2022 کو ٹی آئی پی پروٹوکول -2000 پر دستخط کئے،بھارت جے ٹی آئی پی پروٹوکول -2000 پر 5 مئی 2011 کو دستخط کئے،

وزراء کی گاڑیوں پر جھنڈے کے استعمال پر اعتراض
حکومتی اتحادی فاروق ایچ نائیک نے وزراء کی گاڑیوں پر جھنڈے کے استعمال پر اعتراض کیا، فاروق ایچ نائیک نے گاڑی پر جھنڈے کے استعمال پر چیئرمین سے رولنگ مانگ لی ،فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ اس ملک میں وزرا، وزرائے مملکت اور ایسے مشیر ہیں جو وزرا کا سٹیٹس استعمال کررہے ہیں ہر گاڑی پر جھنڈا لگایا جاتا ہے اور صوابدید کے تحت یہ سب کچھ ہورہا ہے اس معاملے پر چیئرمین سینیٹ رولز اور قانون کے مطابق رولنگ دیں ، سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے فاروق ایچ نائیک کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ 85ء میں پاکستان کے جھنڈے لگانے کی اجازت نہیں تھی ایک تحریک تھی جس کے باعث جھنڈے لگانے پر پابندی تھی اس معاملے میں میں بھی کابینہ کا حصہ تھا تو اس وقت کے وزیراعظم کے سامنے معاملہ اٹھایا تھا وزیراعظم جونیجو نے اپنے دور میں وزرا اور وزرائے مملکت کی گاڑیوں پر جھنڈے کی اجازت دیجب وزراء، وزرائے مملکت یا وہ مشیر جنہیں وزرا کا سٹیٹس دیا جائیگا تو پھر جھنڈا بھی دیا جائیگا ، فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ہم قانون کی بالادستی کی بات کررہے ہیں ، اس وقت ہم جس جگہ پہنچے ہیں وہ صوابدید کی ہی وجہ ہے اس حوالے سے چیئرمین سینیٹ کو رولز کے تحت اور قانون کے تحت رولنگ دینی چاہیئے ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ اس معاملے کو دیکھا جائیگا اور کل جھنڈے کے استعمال سے متعلق رولنگ دونگا

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

وہ کون ہے جس نے احسان فراموش عمران خان کیلیے ملک کی بقا کی خاطر سب کچھ کیا؟

سابقہ حکومت نے جاتے جاتے ایسے اقدامات کئے کہ ہمیں ڈیفالٹ کے دہانے پرملا ،عائشہ غوث پاشا
سینیٹ اجلاس میں وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی ، معاشی عدم استحکام ہے توقع کرنا کہ کاروبار روٹین کے مطابق ہو گا ہم نے پاکستان کو اس نہج تک پہنچا دیا ہے سابقہ حکومت نے جاتے جاتے ایسے اقدامات کئے کہ ہمیں ڈیفالٹ کے دہانے پرملا آئی ایم ایف پروگرام معطل تھا لوگ ہماری بات ماننے کو تیار نہیں تھے یوکرائن کی جنگ کے باعث بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا عالمی ماحول نے پاکستان کو بڑا دھچکا دیا ہم جس حد تک کر سکتے تھے ہم نے کیا ،آئی ایم ایف پروگرام کے لئے مشکل اقدامات کرنا پڑے ،ہم درست اقدام کر رہے تھے جس کو دوسرے سیاست کی نظر کر رہے تھے ملکی مفاد میں سیاست کو ترجیح دی جاتی ہے تو یہی حال ہوتا ہے جو پاکستان کا آج ہے آئی ایم ایف کے پاس جانے کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا جتنا بڑا سیلاب آیا اس سے پہلے وہ کبھی نہیں آیا

سینیٹ اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ فواد چوہدری کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ درست نہیں، یہ کوئی دلیل نہیں کہ وہ دوسروں کے ساتھ کیا کرتے تھے، اس وقت فواد چوہدری جو کرتا تھا وہ غلط تھا لیکن آج جو فواد چوہدری کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ بھی غلط ہے،ہمیں اصولوں کے ساتھ رہنا چاہئے افراد کے ساتھ نہیں، منشی کہنا کون سی بڑی بات ہے؟ یہاں تو پرویز مشرف کے خلاف ہائی کورٹ کا فیصلہ موجود ہے کہ انہیں پھانسی دی جائے، مشرف سے متعلق تو یہاں کوئی بات نہیں کرتا، توہین پارلیمنٹ اور توہین عوام پر کبھی بات نہیں ہوئی،

Shares: