بلوچستان میں سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری

اپیلٹ ٹربیونل 25 مارچ تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔
0
149
ecp

کوئٹہ: الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں بلوچستان کی گیارہ خالی نشستوں کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق 15 اور 16 مارچ 2024ء کو ریٹرننگ آفیسر کے پاس امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے، نامزد امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست کی اشاعت 17مارچ کو ہوگی۔

شیڈول کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19مارچ کو کی جائے گی، 21مارچ تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی اور اپیلٹ ٹربیونل 25 مارچ تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔

امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست کی اشاعت 26 مارچ کو ہوگی، 27 مارچ تک امیدوار دستبردار ہوسکیں گے، شیڈول کے تحت پولنگ 02 اپریل 2024ء کو صبح 9 سے شام 4 بجے تک صوبائی اسمبلی بلوچستان کوئٹہ میں ہوگی۔کاغذات نامزدگی 15 سے 16 مارچ تک صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے دفتر میں دفتری اوقات کے دوران تک موصول ہوں گے۔

واضح رہے کہ 11 نشستوں میں 7 جنرل جبکہ خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی دو دو نشستیں شامل ہیں۔

Leave a reply