سینیٹ الیکشن، پی ٹی آئی پہلا نمبر لے گئی ،تحریک لبیک بھی میدان میں آ گئی
سینیٹ الیکشن، پی ٹی آئی پہلا نمبر لے گئی ،تحریک لبیک بھی میدان میں آ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے ، اسلام آباد کی 2 نشستوں پر 10 امیدواروں نے کاغذات جمع کرا دیئے۔
طارق فضل چودھری،محمدیوسف نے جنرل نشست کیلئے کاغذات جمع کرائے ،وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ ، یوسف رضاگیلانی،محمدعلی بخاری اورفریدرحمان نے بھی جنرل نشست کیلئے کاغذات جمع کرائے ۔ خاتون کی ایک نشست کیلئے 4 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ۔امیدواروں میں فوزیہ ارشد، فرزانہ کوثر،فرح ناز اکبر،منیرا جاوید مرزا شامل ہیں۔
سینیٹ انتخابات 2021 کے لئے الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ سینیٹ کی 48 نشستوں پر 170 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کی 11 نشستوں پر 29 امیدوار سامنے آئے۔ سندھ کی 11 نشستوں پر 39 امیدواروں نے خیبر پختونخواہ کی 12 نشستوں پر 51 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر 41 امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اسلام آباد کی دو نشستوں پر 10 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
پنجاب سے جنرل نشستوں کے لیے 21، ٹیکنو کریٹس اور علماء کے لیے 3، خواتین کی نشستوں پر 5 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ سندھ میں جنرل نشستوں کے لیے 19، ٹیکنو کریٹس 11 اور خواتین کی نشستوں کے لیے 9 کاغذات جمع ہوئے۔ خیبرپختونخواہ میں جنرل نشستوں کے لیے 22، ٹیکنو کریٹس اور علماء کے لیے 11، خواتین کے لیے 13 اور اقلیتی نشست کے لیے 5 امیداوار میدان میں آئے۔
پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا
نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟
سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ
سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا
سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس،سندھ حکومت کا جواب عدالت میں جمع
سینیٹ انتخابات،پیپلز پارٹی نے ایسا اعلان کر دیا کہ مولانا حیران ہو گئے
سینیٹ میں ٹکٹ کیسے دیئے جائیں گے؟ وزیراعظم کا اعلان
بلوچستان میں جنرل نشستوں پر 19، ٹیکنو کریٹس پر8، خواتین نشستوں کے لیے 9 اور اقلیتی نشست کے لیے 5 کاغذات جمع ہوئے۔ اسلام آباد سے جنرل نشست کے لیے 6 اور خواتین کی نشست کے لیے 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
سینیٹ انتخابات کے لیے سب سے زیادہ امیدوار حکمران پاکستان تحریک انصاف نے میدان میں اتارے ہیں جن کی تعداد 52 ہےجبکہ مسلم لیگ ن 19 امیدواروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔کل 170 امیدواروں نے کاغذت نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ پی پی پی 18 امیدواروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ بلوچستان سے حکمران بی این پی نے 16،پی ٹی آئی دو،جمیعت علمائے اسلام ف نے 5، بی این پی مینگل پانچ،عوامی دو،اے این پی تین،آزاد دو،جمہوری وطن پارٹی، ہزارہ ڈویلپمنٹ پارٹی نے ایک ایک امیدوار میدان میں اتارا ہے۔
سینیٹ الیکشن، ن لیگ کس کو دے ٹکٹ؟ امیدوار بیتاب ،قیادت پریشان
سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے کونسا قدم اٹھا لیا گیا؟
سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے لیے جاری آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج
سینیٹ انتخابات، ٹکٹوں کی تقسیم،پیپلز پارٹی نے بڑا فیصلہ کر لیا
سینیٹ میں بیٹھے لوگ عوام کی نمائندگی نہیں کرتے،سینیٹر فیصل جاوید
سینیٹ ووٹنگ ،اپوزیشن جماعتیں آرڈیننس کے خلاف متحد،پیپلز پارٹی کا ن لیگ سے رابطہ
مولانا دیکھتے رہ گئے، تحریک انصاف کا مذہبی جماعت کے سربراہ کو سینیٹ ٹکٹ دینے کا فیصلہ
سینیٹ الیکشن ،ووٹوں کی خریدو فروخت کی ویڈیو سامنے آگئی
پیسے لینے دینے والی ویڈیو سے سپیکر قومی اسمبلی کا کیا لینا دینا؟ اہم انکشاف
سینیٹ الیکشن، ن لیگ میدان میں آ گئی، وزیراعظم کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا
سینیٹ انتخابات ،انتہائی اہم شخصیات کو سپریم کورٹ نے طلب کر لیا
خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی 23، پی پی پی تین،اے این پی تین،جے یو آئی 8،مسلم لیگ ن تین ، جماعت اسلامی ایک اور آزاد امیدوار 9 میدان میں ہین۔ سندھ سے پی پی پی کے 14،ایم کیو ایم 10،پی ٹی آئی 12،جی ڈی اے 2 اور تحریک لبیک کا ایک امیدوار میدان میں ہے۔اسی طرح پنجاب سے پی ٹی آئی 15،مسلم لیگ ن 12،مسلم لیگ ق 1امیدوار کے ساتھ میدان میں ہے۔اسلام آباد سے پی پی ایک،پی ٹی آئی پانچ اور مسلم لیگ ن کےچار امیدوار میدان میں ہیں۔