سینیٹ الیکشن ،ووٹوں کی خریدو فروخت کی ویڈیو سامنے آگئی
سینیٹ الیکشن ،ووٹوں کی خریدو فروخت کی ویڈیو سامنے آگئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 2018 میں ہونے والے سینیٹ الیکشن کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین صوبائی اسمبلی کے ووٹوں کی خریدو فروخت کی ویڈیو سامنے آگئی ہے
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے 20 ایم پی ایز پر 2018 کے سینیٹ الیکشن میں پیسے لے کر ووٹ بیچنے کا الزام لگا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تحقیقات کے بعد 20 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔
پی ٹی آئی کے ارکان کی خریدو فروخت کی منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میز پر کس طرح نوٹوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ ویڈیو میں اراکین اسمبلی کو نوٹ گنتے اور بیگ میں ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے، یہ خریدو فروخت 20 فروری سے 2 مارچ 2018 کے درمیان ہوئی
https://twitter.com/WAKhan_/status/1359083528290332672
پی ٹی آئی کے ارکان کے ووٹ سوا ارب روپے میں خریدے گئے، کسی رکن کو چار، کسی کو پانچ اور بعض اراکین کو نو کروڑ روپے دے کر ان کا ووٹ خریدا گیا۔
اس حوالہ سے شوکت یوسفزئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں عمران خان نے متعدد بار کہا کہ الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے سب مل بیٹھ کر ایک فیصلہ کرتے ہیں ، چیختے سب ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے تو کیوں نہ اس کا خاتمہ کیا جائے ، جو نام لیے جارہے ہیں ان سب کو میں جانتا ہوں ، حالانکہ مجھے اور ہمارے ڈپٹی سپیکر کو دس کروڑ روپے کی آفر ہوئی تھی ، اللہ کا شکرہے کہ ہم پیسوں کو آگے جھکے نہیں ، میرے گھر این جی او سے ایک خاتون آئی اور انہوں نے پیسوں کی پیشکش کی جبکہ وہی خاتون ڈپٹی سپیکر کے پاس بھی گئیں تھیں لیکن ہم نے انکار کر دیا ۔
شوکت یوسفزئی کا کہناتھا کہ مجھے پتا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کی طرف سے آئی تھیں اور یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے ، وزیراعظم عمران خان اوپن بیلٹ سے سینیٹ انتخاب کی بات سوچ سمجھ کر رہے ہیں ، جس کے پاس جتنی سیٹیں ہوں گی اس کے اتنے سینیٹرز آجائیں گے ، پارلیمنٹ میں ایسے لوگ جانے چاہئیں جن کے پاس دماغ ہو۔
پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا
نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟
سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ
سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت الیکشن میں جس کے پاس چار سیٹں تھیں وہ بھی دو سیٹیں جیت گیا ، یہ تو سب کو پتا تھا کہ لوگ بکے ہیں ، میڈیا ہم سے پوچھتا تھا کہ کس بنیاد پر آپنے لوگوں کو فارغ کیاہے ، وائٹ کالر کرائم کا ثبوت لانا بہت مشکل ہوتاہے ، عمران خان تک ساری چیزیں پہنچ گئیں تھیں ، جو لوگ سودے کر رہے ہیں وہ ویڈیوز بھی بناتے ہیں ، افسوس ہو رہاہے اپنے دوستوں کو ایسے دیکھتے ہوئے ۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں بولیاں لگنا شروع ہوگئی ہیں، اس گھناؤنے کھیل میں حکومت کے پاس بہت سے ہتھیار ہیں لیکن انہیں استعمال نہیں کرنا چاہتے ہیں، سینیٹ الیکشن کیلئے آئین میں ترمیم کی تجویز اس جوڑ توڑ کے خلاف موثر ہتھیار ہے۔
سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس،سندھ حکومت کا جواب عدالت میں جمع
سینیٹ انتخابات،پیپلز پارٹی نے ایسا اعلان کر دیا کہ مولانا حیران ہو گئے
سینیٹ میں ٹکٹ کیسے دیئے جائیں گے؟ وزیراعظم کا اعلان
سینیٹ الیکشن، ن لیگ کس کو دے ٹکٹ؟ امیدوار بیتاب ،قیادت پریشان
سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے کونسا قدم اٹھا لیا گیا؟
سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے لیے جاری آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج
سینیٹ انتخابات، ٹکٹوں کی تقسیم،پیپلز پارٹی نے بڑا فیصلہ کر لیا
سینیٹ میں بیٹھے لوگ عوام کی نمائندگی نہیں کرتے،سینیٹر فیصل جاوید
سینیٹ ووٹنگ ،اپوزیشن جماعتیں آرڈیننس کے خلاف متحد،پیپلز پارٹی کا ن لیگ سے رابطہ
مولانا دیکھتے رہ گئے، تحریک انصاف کا مذہبی جماعت کے سربراہ کو سینیٹ ٹکٹ دینے کا فیصلہ