سینیٹ کے 52 ارکان 11 مارچ کو ریٹائر ہو جائیں گے

0
134
senate

سینیٹ کے 52 ارکان 11 مارچ کو ریٹائر ہو جائیں گے
مجموعی طور پر مسلم لیگ ن کی حمایت سے منتخب سینیٹرز کی 13، پیپلز پارٹی کی 12 ، پی ٹی آئی کی 8، جمیعت علماء اسلام ف کی 2، پی کے میپ کی حمایت سے منتخب 2، نیشنل پارٹی کی 2، بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت سے منتخب 6، جماعت اسلامی کی 1, ایم کیو ایم کی 1، مسلم لیگ فنکشنل کی 1 نشستیں خالی ہوں گی ۔

پی ٹی آئی کے 17،پیپلز پارٹی کی 9، مسلم لیگ ن کے 5، بلوچستان عوامی پارٹی کی 7، جمیعت علماء اسلام ف کی 3، ایم کیو ایم کے 2،اے این پی کی 2مسلم لیگ ق کے 1، 2 آزاد نشست باقی رہ جائیں گی۔ فاٹا انضمام کے بعد سینیٹ میں بقایہ فاٹا کے4 آزاد سینٹرز کی مدت مکمل ہونے کے بعد سینیٹ سے فاٹا نشستیں ختم ہو جائیں گی۔

اسلام آباد سے دو سینٹرز اسد جونیجو اور مشاہد حسین سید ریٹائر ہو جائیں گے ۔

سندھ سے 12 سینٹرز ریٹائر ہوں گے ، ان میں سینٹر رضا ربانی ، امام دین شوقین ، مولو بخش چانڈیو، سید محمد علی شاہ جاموٹ، فروغ نسیم ، مظفر شاہ ، وقار مہدی ، خالدہ سکندر میندرو ، رخسانہ زبیری ، کیشو بائی، قرت العین مری اور انور لعل دین شامل ۔
پنجاب سے ریٹائر ہونے والے 12 سینٹرز میں قائد ایوان اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم کے علاوہ ڈاکٹر آصف کرمانی، رانا محمود الحسن، مصدق ملک، شاہین خالد بٹ، ولید اقبال ، حافظ عبدالکریم ، نذہت صادق ، سیمی ایزدی، کامران مائیکل شامل ہیں۔ رانا مقبول کی نشست انکے انتقال کے باعث خالی ہو گئی تھی۔

خیبر پختونخوا سے ریٹائر ہونے والے 11 سینٹرز میں بہرمند خان تنگی ، فیصل جاوید ، فدا محمد، پیر صابر شاہ ، طلحہ محمود ، مشتاق احمد، دلاور خان ، اعظم سواتی ، مہر تاج روغانی اور دوبینہ خالد شامل ۔ شوکت ترین کی نشست استعفی کے بعد پہلے ہی خالی ہو چکی ۔

بلوچستان سے ریٹائر ہونے والے 11سینیٹرز میں چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی ، احمد خان، مولوی فیض محمد ، کہدا بابر ، محمد اکرم ، شفیق ترین، طاہر بزنجو، نصیب اللہ بازئی ، عابدہ عظیم اور ثنا جمالی شامل ہیں۔

فاٹا سے چار سینیٹرز ہدایت اللہ خان ، ہلال الرحمان ، شمعیم افریدی اور ڈپٹی چئیرمین مرزا محمد آفریدی ریٹائر ہو جائیں گے۔عام انتخابات میں کامیابی کے بعد 6 سینیٹر کی نشستیں خالی ہو گئی ہیں جن پر ضمنی الیکشن 14 مارچ کو ہو گا۔

الیکشن کمیشن کا سینیٹ کےعام انتخابات 3اپریل کو کرانے کا فیصلہ
سینیٹ کی48نشستوں پر عام انتخابات 3اپریل کوہوں گے،الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے عام انتخابات کا شیڈول تیار کرلیا،سینیٹ کے انتخابات کیلئے پولنگ3اپریل کو قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی،3 اپریل کو سندھ،پنجاب سے بارہ،بارہ جبکہ اسلام آباد کے دو سینیٹرز کاانتخاب ہوگا ،خیبر پختوانخواہ اور بلوچستان سے گیارہ،گیارہ نئے سینیٹرز منتخب ہوں گے ،

رپورٹ، محمد اویس ،اسلا م آباد

سینیٹ اجلاس، گرفتار خواتین کو رہا کرو، پی ٹی آئی کا احتجاج،جے یو آئی کا بھی مطالبہ

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،33 بل منظور،زیادتی کے مجرم کو سرعام پھانسی کی ترمیم مسترد

ریپ ملزموں کو سرعام پھانسی دینے سے متعلق بل سینیٹ سے مسترد

پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کو قربانی کا بکرا بنا رہی ہے،سینیٹر مشتاق احمد

نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

چیئرمین سینیٹ صدارتی انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے

 سوشل میڈیا پر پابندی کے حوالے سے بہرامند تنگی نے اپنی قرارداد واپس لے لی

Leave a reply