اسلام آباد :سینیٹ کا اجلاس جلد بلایا جائے :اپوزیشن کی متفقہ درخواست ،اطلاعات کے مطابق ملکی سیاست میں ہرلمحے بدلتے لمحات پرجہاں اہل پاکستان کی نظر ہے وہاں اس ملک کی سیاسی جماعتوں کی سیاست بھی اسی ماحول سے وابستہ ہے ، شاید اسی وجہ سے سینیٹ اجلاس بلانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں نے ریکوزیشن جمع کرا دی۔
سینیٹ ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی ریکوزیشن پر 34 ارکان سینیٹ کے دستخط ہیں جس میں آئین کےآرٹیکل 54 (3) کی روشنی میں اجلاس بلانےکامطالبہ کیا گیا ہے۔
ایجنڈا میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کیخلاف تحریک استحقاق شامل جب کہ ایس ای سی پی لاہور کے خلاف تحریک استحقاق کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ایجنڈا میں اپوزیشن کےخلاف کریک ڈاؤن اور کیسزبھی شامل ہیں۔
ایجنڈا میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کو اداروں سے پوچھ گچھ اور شفافیت کا مطالبہ کرنےکاحق ہے۔
واضح رہے کہ کورونا کی وجہ سے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کیے گئے ہیں جب کہ پارلیمنٹ کی کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ادھر ذرائع کے مطابق اس بات کی بھی امکان ہے کہ بلائے گئے سینیٹ اجلاس میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے کھل کربات ہو، جس کی وجہ سے اپوزیشن اورحکومت کے درمیان اس وقت بہت زیادہ کھینچا تانی لگی ہوئی ہے