ڈیرہ غازی خان :اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کو شامل کرنے سے قادیانیوں کے لیے مزید راستے کھلیں گے ،سینیٹرحافظ عبدالکریم کا ردعمل بھی آگیا ، اطلاعات کے مطابق مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مرکزی رہنما سینیٹرحافظ عبدالکریم نے بھی اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کی شمولیت پرسخت ردعمل دیا ہے
قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل کرنیکے مقاصد
پارلیمنٹ میں رکن بننے کا راستہ کھولنا
اھم قومی اداروں میں اعلی عہدوں پر فائز ھونے کیلئے راستہ کھولنا
پاکستان میں قادیانیوں کی عبادت گاہیں بنانے
اور انہیں کھلے عام تبلیغ کرنیکی اجازت دینا
یہ فیصلہ کرنیوالے ملک اور اسلام کے دشمن ھیں— Senator Dr. Abdul Kareem (@SenDrAbdulKarim) April 30, 2020
باغی ٹی وی کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں سینیٹرحافظ عبدالکریم نے کہا کہ حکومت کی طرف سے قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل کرنیکے مقاصد کھل کرسامنے آگئے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے پارلیمنٹ میں رکن بننے کا راستہ کھل جائیںگے
حافظ عبدالکریم کا کہنا ہےکہ اھم قومی اداروں میں اعلی عہدوں پر فائز ھونے کیلئے راستہ کھل جائیں گے ، ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے بعد پاکستان میں قادیانیوں کی عبادت گاہیں بنانے اور انہیں کھلے عام تبلیغ کرنیکی اجازت بھی مل جائے گی
سینیٹرحافظ عبدالکریم کا کہنا ہکہ یہ فیصلہ کرنیوالے ملک اور اسلام کے دشمن ھیں