سینٹر مشتاق احمد کا ممبرقومی اسمبلی محسن دواڑ سے ٹیلی فون پر رابطہ

0
36

پشاور:سینٹر مشتاق احمد کا ممبرقومی اسمبلی محسن دواڑ سے ٹیلی فون پر رابطہ،اطلاعات امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے ممبرقومی اسمبلی محسن دواڑ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرتے ہوئے باجوڑ میں ہونے والے واقعے پر افسوس ، دکھ اور معذرت کا اظہار کیا۔

سینیٹر مشتاق احمد خان نےباجوڑ میں وکلاءکی تقریب حلف برداری میں غلط فہمی کے بنیاد پر ہونے والے واقعے پر دکھ وافسو س کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کے تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

ممبرقومی اسمبلی محسن داوڑ نے واقعے کو انفردی واقعہ قرار دیا ،دونوں رہنماﺅں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تفریق پھیلانے والے عناصر کو اس واقعے سے فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے ۔

مشتاق احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلف برداری کی تقریب میں سیاسی قیادت کی موجودگی میں ایسے واقعات کا رونما ہونا قابل افسو س ہے ، محسن داوڑ ہمارے لیے محترم اور ایک اچھے پارلیمنٹرین ہے اور بہت سے ایشوز پر ہمارا موقف ایک ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے محسن داوڑ کو مرکزا سلامی آنے کی دعوت دی ہے جو اس نے قبول کی ہے اور بہت جلد وہ مرکز اسلامی کا دورہ کریں گے ۔ مشتاق احمد خان نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ بار اور پریس کلب دو ایسے مقامات ہیں جو سب کے لیے ہیں اورجہاں پر سب اپنے خیالات کا اظہا رکرتے ہیں ایسے مقامات پرسیاسی قیادت کے موجودگی میں ایسے واقعات کا رونما ہونا افسو س ناک ہے ۔

انہوں نے کہا کہ قائم کردہ کمیٹی واقعہ کے وجوہات اور ذمہ داران کا تعین کرکے صوبائی نظم کو جلد رپورٹ پیش کرے گی ۔

Leave a reply