وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ آج کا دن پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ 27 فروری 2019 کو بھارتی فلم "تارے زمیں پر” کے جواب میں "طیارے زمیں پر” کی ریلیز کا دن ہے۔ پاک فضائیہ کی بنائی گئے "طیارے زمیں پر” نے باکس آفس پر سپر ہٹ کارکردگی دکھائی۔ فلم کا سب سے مشہور ڈائیلاگ "ٹی از فینٹاسٹک” اور مشہور سین ابھینندن کے گالوں پر تھپکی رہا۔ ابھینندن کو خیر سگالی جذبے کے تحت واپس بھیجنا وزیر اعظم عمران خان کی سفارتی فتح ٹھہری۔ پاکستان نے رہتی دنیا تک بھارت کو پیغام دے دیا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھے۔ پاک فضائیہ اور بالخصوص پاک فوج دشمن کے ہر ناپاک ارادے کو خاک میں ملانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Shares: