لاہور:(نمائندہ باغی ٹی وی) گزشتہ روز جرنلسٹ سردارطیب خان کو (PFUJ)کے جنرل سیکرٹری رانا محمد عظیم نے سینٹ الیکشن کے حوالہ سے خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کے اپوزیشن کے 6سے 7لوگ حکومت کے لوگوں کو ووٹ دیے گے انہوں نے کہا کے اصل الیکشن اسلام آباد والی سیٹ پر ہوگا جس سے اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی ،اور حکومت کی طرف سے عبدالحفیظ شیخ ہیں ان دونوں امیدواروں کے حوالے سے بڑی سطح پر رابطے اور لابنگ ہو رہی ہے
باغی ٹی وی کی تفصیلات سینئر صحافی رانا محمد عظیم نے یہ کہا کہ دو دن پہلے اپوزیشن والے امیدوار یوسف رضا گیلانی جیت رہے تھے اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ جہانگیر خان ترین کی جو بیوی ہے اور جو یوسف رضا گیلانی کی بیوی ہیں وہ آپس میں پہلی کزنیں ہیں اس وجہ سے کافی امکان تھا کے یوسف رضا گیلانی سینٹ کی یہ سیٹ نکال لیں گے لیکن جب حفیظ شیخ نے جہانگیر خان ترین سے مدد مانگی تو ترین نے فلفور مدد دینے کے لیے کھل کر سامنے آگئے اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کے یہ سیٹ آسانی سے حکومت نکال لے گی ایک سوال کہ جواب میں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ووٹ بیچے ہیں ان کے خلاف کچھ نہیں ہوگا ویڈیو ڈائی سال پرانی ہے اور اس وقت کوئی کاروائی نہیں ہوئی تو اب کیسے ہو گی ان کا کہنا تھا کے جن لوگوں نے ووٹ خریدے ہیں ان کا معلوم کرنا ضروری ہے تاکہ اس گندے کھیل کو سیاست سے ختم کیا جا سکے لیکن افسوس ہے کہ ہمارے سیاستدانوں نے اس کو بزنس بنالیا ہے جس کے پاس جتنا پیسہ ہوگا وہ سنیٹر بن جائے گا