سینئر ججوں کے خلاف ریفرنس، ایڈیشنل اٹارنی جنرل زاہد ایف ابراہیم نے استعفیٰ دے دیا
ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان زاہد ایف ابراہیم نے سپریم کورٹ کے جسٹس فائز عیسیٰ اور دیگر سینئر ججوں کے خلاف ریفرینس دائر کئے جانے کی خبروں کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زاہد ایف ابراہیم نے ٹویٹر پر اپنا استعفیٰ بھی شیئر کیا اور کہا ہے کہ انہوں نے میڈیا پر یہ خبریں دیکھی ہیںکہ صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے سپریم جوڈیشل کونسل میں سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے سینئر ججوں کے خلاف مس کنڈکٹ کے الزام میں آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت ریفرنس دائر کیا ہے جس میں ججوں پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے اثاثے ظاہر نہیں کیے۔ زاہد ایف ابراہیم نے اپنے استعفیٰ میںلکھا ہے کہ موجودہ صورتحال میں وہ اپنے ضمیر کے مطابق اپنے عہدے پر کام نہیں کر سکتے اس لئے میںنے ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان کے عہدہ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کی اہے.
انہوں نے استعفیٰ میں لکھا ہے کہ مجھے 2018 میں بطور ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ میرے لیے سندھ صوبے میں مملکت پاکستان کے سب سے سینیئر قانونی آفیسر کے طور پر کام کرنا فخر کا باعث ہے.
یاد رہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ نے بھی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھ کر ریفرنس کی کابی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے.