سی پی او راولپنڈی کا تعیناتی کے بعد پہلی مرتبہ پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر کا دورہ

0
36

راولپنڈی :پولیس کے بہادر افسران اور جوانوں کی کمان سنبھالنے کے بعد خوشی اور فخر محسوس کر رہا ہوں جس نے کبھی مشکلات سے گھبرا کر منہ نہیں پھیرا، سٹی پولیس آفیسرراولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا کا پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں پولیس دربار سے خطاب کیا باغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر،راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں پولیس دربار کا انعقاد کیا۔ پولیس دربار میں چیف ٹریفک آفیسر محمد بن اشرف، ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل، ایس ایس پی آپریشنز سید علی اکبر،ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز کے علاوہ ڈولفن فورس، ایلیٹ فورس، ٹریفک وارڈنز سمیت ضلعی پولیس کی کثیر تعداد نے افسرا ن و جوانوں نے شرکت کی۔ سی پی او راولپنڈ ی کو پولیس لائنزہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر راولپنڈی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔دربار کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ ایس ڈی پی او وارث خان سرکل اے ایس پی آمنہ بیگ نے سی پی او راولپنڈی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آپ نے چارج سنبھالنے کے بعد راولپنڈی پولیس کے مسائل سننے کیلئے دربار کا انعقاد کیا۔ ہم آپ کی قیادت میں اس فورس کو مثالی فورس بنائیں گے اور آپ کی ہدایات کے مطابق جرائم کے خاتمے کیلئے بہتر انداز میں کام کریں گے۔ سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رنا نے پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے بہادر افسران اور جوانوں کی کمان سنبھالنے کے بعد خوشی اور فخر محسوس کر رہا ہوں جس نے کبھی مشکلات سے گھبرا کر منہ نہیں پھیرا،راولپنڈی پولیس نے بہت سارے نشیب و فرا ز دیکھنے کے بعد کامیابیاں حاصل کی ہیں، میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے اچھی ٹیم ملی ہے لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ پولیس سے عوام کو شکایات بھی ہیں، کوئی بھی سائل تھانہ میں جاکر اپنی ایف آئی آر درج نہیں کرواسکتا، اس بارے میں اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا تاکہ اگر کوئی سائل اپنے مسئلہ کے حل کیلئے کسی بھی تھانہ میں آئے تو وہ ہم سے مایوس نہ ہوبلکہ وہ پولیس کو بہتر طریقے سے اپنا مسئلہ بتا سکے۔میری خواہش ہے کہ آج ہم یہ عہد کریں کہ تمام ایس ایچ اوز،محررتھانہ جات اس قابل ہوں کہ اُس تھانے میں آنے والے شہری کسی قسم کا خوف محسوس نہ کریں بلکہ وہاں سے نکلنے کے بعد مطمئن نظر آئیں اور اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ایس پیز میرے دست راست رہیں گے، یہ ایک ڈسپلن فورس ہے اور آپ کو اپنا ڈسپلن اچھا رکھیں اور نظم وضبط کا مظاہرہ کریں،اگر آپ کسی کا مسئلہ حل کریں گے تو وہ آپ کو دعائیں دیتا ہو ا رخصت ہوگا۔ میرا پہلا اور آخری پیغام یہی ہے کہ اپنا رویہ عوام کے ساتھ درست کریں،میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میں آپ کے حق کیلئے لڑوں گا لیکن و ہ اُس صورت میں کہ آپ کی کارکردگی اچھی ہو۔ دربار کے اختتام پر سی پی او راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا نے راولپنڈی پولیس کے جوانوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات صادر فرمائے۔

Leave a reply