پاک فوج کو شمالی وزیرستان سے نکالا جائے، محسن داوڑ‌ نے این ڈی ایس کے ذریعے ٹرمپ سے مدد مانگ لی

0
53

پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما محسن داوڑ نے پاکستانی فوج کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ سے مدد مانگی ہے اور افغان ایجنسی این ڈی ایس کے ساتھ مل کر پاکستانی فوج اور دفاعی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کر دی ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محسن داوڑ میران شاہ میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ جس میں پانچ جوان زخمی ہوئے تھے، کے بعد سے فرار ہیں. پی ٹی ایم کی لیڈر شپ اب کھل کر پاک فوج اور اداروں کے خلاف میدان میں‌ آ گئی ہے اور پاک فوج کے خلاف پی ٹی ایم نے افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے ساتھ مل کر پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا مہم شروع کر دی ہے. اس مذموم پروپیگنڈا مہم کا عملی مظاہرہ اس وقت دیکھنے میں‌ آیا جب افغانستان کی خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے سربراہ رحمت اللہ نبیل نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعہ پی ٹی ایم کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ سے یہ کہہ کر مدد مانگی کہ وزیرستان سے پاک فوج کو نکالا جائے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق این ڈی ایس سربراہ نے لکھا کہ محسن داوڑ نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کو وزیرستان سے نکالا جائے. امریکہ اور دیگر ملکوں‌کو پی ٹی ایم کی حمایت کرنی چاہیے کیونکہ پی ٹی ایم اور امریکہ کا مقصد ایک ہے کہ شمالی وزیرستان کو دہشت گردوں سے پاک کیا جائے. پی ٹی ایم حصول انصاف کی جدوجہد کر رہی ہے اس لئے امریکہ کو کھل کر ان کی حمایت کرنی چاہیے.

یاد رہے کہ پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ میں‌ پی ٹی ایم کے تین اہلکار بھی مارے گئے اور دس زخمی ہوئے تھے. اس واقعہ کے بعد سے محسن داوڑ مفرور ہیں‌.

Leave a reply