مزید دیکھیں

مقبول

جعفر ایکسپریس حملہ،27 دہشت گرد جہنم واصل، 155 مسافر بازیاب

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر بولان...

گوجرانوالہ: فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ڈی جی پریس انفارمیشن سے ملاقات، یادگاری شیلڈ پیش

گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) گوجرانوالہ...

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تبادلے کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

اسلام آباد:کراچی بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ...

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی نواز شریف سے ملاقات

معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے حال ہی...

سینئر صحافی عمران میر کی اراضی پر قبضہ کی معلومات سامنے آگئیں.

سینئر صحافی عمران میر کی اراضی پر قبضہ کی معلومات سامنے آگئیں.
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی اور اینکر عامر میر کی اراضی پر قبضے دوسرے صوبے سے آنے والا شخص کس طرح قابض رہا اور مقامی انتظامیہ کیسے ان کی سہولت کار بنی رہی باغی ٹی وی معلومات سامنےلے آیا . تفصیلات کے مطابق لاہور میں جلو موڑ کے قریب منہالہ روڑ‌پر واقع فارم سینئر صحافی عمران میر کی ملکیت ہے . یہ جگہ چار سال سے عمران میر کی ملکیت ہے ، چھ ایکڑ زمین کو چار دیوری کر کے فارم کی شکل دی گئی ہے . عمران میر نے یہ زمین مقامی ذمہ دار ملک شاہد وحید سے خرید ہے . جو نسل در نسل منتقل ہوتی آئی ہے اس زمین پر فارم بنانے کےایک سال بعد شاہد وحید کے ایک رشتہ دار نے اس زمین پر دعویٰ دائر کردیا اور اس زمین پر حکم امتناع بھی جاری ہے اور اب حتمی ڈگری کے مراحل میں‌ عدالت میں‌ زیر سماعت ہے .

ہفتہ 14 نومبر کی شام کو خیبر پختونخوا کے صوبے سے درجنوں مسلح‌افراد اس پر قبضہ کرنے کے لیے اس فارم ہاؤس پر پہنچے اور ان کے ساتھ تھانہ مناوں کی پولیس بھی تھی. اس قبضہ پر جب ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض سے بات کی توا س نے عمران میر کو جواب دیا کہ اس نے کسی زمین کو واگزار کرانے کا حکم نہیں‌دیا . اور موقع پر واقع تحصیل دار سے جب پوچھا گیا تو انہوں نے بھی جواب دیا کہ محکمہ امور کشمیر کو صرف نشان دہی کے لیے وہ یہاں آئے ہیں.
شالیمار ٹاؤن کی انتظامیہ اور اے سی بھی اس ایکشن سے بے خبر تھے اس کے بعد ایک پرائیویٹ کرین کو دیور گرانے کا کہاگیا ، تحصیل دار کی اس طرف توجہ دلائی گئی تو تحصیل دار نے اس لاعلمی کا اظہار کیا.یہ عمل غیر قانونی ہے . جب اس پر عمران میر نے ڈی سی لاہور کو دوبارہ توجہ دلائی تو وہ غصے ہوگئے اور اس کو رکوانے کا کہا. ڈی سی کی مداخلت کے بعد یہ کاروائی تو رک گئی لیکن فرنٹ کی دیوار ہی گرائی گئی تھی .
اس کے بعد رات بارہ بچے پھر یہ مسلح جتھہ پھر آیا اور ان کے ساتھ اے سی شالیمار ٹاؤن مہندی معروف بھی موجود تھے . ان کو جب کہا گیا تو کہ آپ اب اٹھارٹی ہیں اور آپ یہ قبضہ کروا رہے ہیں. تو انہوں نے کہا کہ آزاد جموں ‌اینڈ کشمیر پراپرٹی ہے ، میں‌ اس کو قبضہ دلوا رہا ہوں . جواب میں‌ کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے کندھے پر رکھ کر بندوق نہ چلائیں یہ ایک گروپ ہے تو انہوں نے کہا کہ اگر اپ میرے ساتھ زیادہ بحث کریں‌گے توآپ پر ایف آئی بھی درج بھی کرادوں گا.اس طرح‌پولیس کی موجودگی میں یہ قبضہ کروادیا گیا . سینئر صحافی عمران میر کی زمین پر قبضہ کرانے والے افراد کے پس پردہ حقائق کیا تھے اس پر ابھی پردہ اٹھنا باقی ہے.

ایم این اے کی پلیٹ لگی گاڑیوں میں آئے قبضہ مافیا نے صحافی عمران میر کی زمین ہتھیالی. پولیس ، ادارے تماشائی بنے رہے