سینئر صحافی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں‌ ، نیشنل پریس کلب کی پرزور مذمت

باغی ٹی وی :نیشنل پریس کلب انتظامیہ نے ممتاز صحافی سینئر تجزیہ کار اور ایڈیٹر انچیف آن لائن نیوز نیٹ ورک روزنامہ جناح محسن جمیل بیگ کو حکومت کی طرف سے سنگین نتائج ملک چھوڑنے کا پیغام اور گرفتار کرنے کی دھمکیاں دینے کی پرزور الفاظ میں‌مذمت کی ہے .

نیشنل پریس کلب انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے .کہ محسن جمیل بیگ نے نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں‌ حکومت پر تنقید اور حقائق عوام کے سامنے لانے کے جرم میں سنگین نتائج کی دھمکیاں‌ موصول ہو رہی ہیں‌.

انہیں پیغام دیا گیا ہے کہ اگر انہوں نے حکومت پر تنقید بند نہ کی تو ان پر جھوٹے مقدمات قائم کر کے سخت سزا دی جائے گی . اگر وہ سزا سے بچنا چاہتے ہیں‌ تو ملک چھوڑ جائیں ، نیشنل پریس کلب حکومت کی جانب سے اس طرح کے اقدامات کی نہ صرف مذمت کرتی ہے بلکہ ہم یہ واضح‌ کرنا چاہتے ہیں کہ اگر محسن جمیل بیگ کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی .

اس ضمن میں صحافتی تنظیمیں قانونی راستہ اختیار کریں گی . اور ممکنہ واقعہ میں‌ ملوث افراد کو بے نقاب کیا جائے گا. . کیونکہ ایسے اقدامات آزادی اظہار رائے کے منافی ہیں‌. اور آئین میں ایسے اقدامات کی قطعی گنجائش نہیں‌ ہے . ہم حکومت پر واضح‌ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ منفی اقدامات سے گریز کریں‌ .

Shares: