برداشت کا فقدان، سینکڑوں بچے والدین کی شفقت سے محروم ہوگئے

لاہور:والدین کےآپس میں جھگڑوں نےمعصوم بچوں کی زندگیاں اجیرن کردیں، گزشتہ 6 ماہ کے دوران 5 سو بچے اپنے والدین کی شفقت سے محروم ہوگئے ہیں۔

باغی ٹی وی : شہریوں میں برداشت کا فقدان اس قدر بڑھ گیا ہے کہ سینکڑوں بچے والدین کی شفقت سے محروم ہوگئے ہیں –

تفصیلات کے مطابق شہر کی مختلف فیملی عدالتوں سمیت سیشن کورٹس نے شفقت سے محروم ہونے والے والدین کی علیحدگیوں کی باقاعدہ ڈگریاں جاری کرتےہوئےگارڈین مقرر کردیئے-

گھروں میں آئے روز کے جھگڑوں کےباعث بچےسب سے زیادہ متاثرہو رہےہیں،صبح سے ہی بچے رولنگ سٹون بنے ہوتے ہیں،بچے کو عدالتی بیلف باپ یا ماں سے لے کر عدالت میں پیش کر رہا ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق گھریلوں ناچاکیوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر والدین کی شفقت سے محروم ہونے والے بچوں میں ڈپریشن کا عنصر شدت اختیار کرچلا جا رہا ہے جبکہ بیشتر خواتین نے ازواجی زندگیوں کو متاثر کرنے کا ذمہ دار اپنے شوہروں کو ٹھہرایا ہے۔

فیملی عدالت میں ملتان روڈ کی معراج بی بی نے طلاق کا دعویٰ دائر کرتے ہوئےمؤقف اختیار کیا کہ بیوی بچےخرچہ باپ اورخاوند سےنہیں مانگیں گےتوپھرکس سے مانگیں گے گھر برباد کرنےمیں صرف عورت ہی قصور وار نہیں،مرد بھی برابر کے شریک ہیں۔

Comments are closed.